کتاب: محدث شمارہ 304 - صفحہ 26
جدوجہد کریں ، یہی وہ واحد طریقہ ہے جس سے دنیا میں امن کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوسکتا ہے۔
عزت مآب شہزادہ چارلس !
’چرچ آف انگلینڈ‘ کے ولی عہد ہونے کے ناطے میں آپ کے سامنے یہ تجویز پیش کرتا ہوں کہ مشترکہ اہداف کے لئے مل جل کر کام کرنا اور لوگوں کو اللہ کی عبادت کی طرف بلانا ٭ بین المذہبی مکالمہ کا مرکزی نکتہ ہونا چاہئے، تب ہی تخلیق کائنات کا حقیقی مقصد٭ پایۂ تکمیل کو پہنچ سکتا ہے۔
میں شکرگزار ہوں کہ ہمارے درمیان بیٹھ کر آپ نے ہمیں تبادلہ خیال کا موقعہ دیا اور میری ان معروضات کو خندہ پیشانی سے سنا۔ شکریہ!
٭ اہل کتا ب کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی قرآنِ کریم نے یہ دعوت دی ہے: ﴿ قُلْ یَا أَھْلَ الْکِتَابِ تَعَالَوْا إِلی کَلِمَۃٍ سَوَائٍ بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمْ أَلاَّ نَعْبُدَ إِلاَّ اللّٰه … ﴾ (آلِ عمران: ۶۴)
٭ قرآن کی رو سے تخلیق جن وانس کا مقصد یہ ہے: ﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالإنْسَ إِلاَّ لِیَعْبُدُوْنِ﴾