کتاب: محدث شمارہ 302 - صفحہ 75
رپوتاژ قاری صہیب احمد میر محمدی
فاضلینِ جامعہ لاہور الاسلامیہ کی
رابطہ کونسل کا تیسرا اِجلاس
گزشتہ برس ۱۴/ ستمبر ۲۰۰۵ء مجلس التحقیق الاسلامی میں ’مجلس فضلاء جامعہ لاہورالاسلامیہ‘ کی بنیاد رکھی گئی ۔ اس سلسلے کا دوسرا اجلاس ۱۱/دسمبر ۲۰۰۵ء اور تیسرا اجلاس ۷/ مئی ۲۰۰۶ء بمطابق۹ربیع الثانی۱۴۲۷ھ کو اسی مقام پرمنعقد ہوا جس میں حضرت مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی (رئیس جامعہ لاہور الاسلامیہ ورئیس مجلس التحقیق الاسلامی) کی زیر صدارت درج ذیل فضلاے جامعہ نے شرکت کی :
1. مولانا محمد شفیق مدنی (نگران رابطہ کونسل ہذا) 2. حافظ عبدالوحید (مدیر ہفت روزہ ’الاعتصام‘ لاہور)
3. راقم الحروف (مدیر مرکز الاصلاح، پھول نگر) 4. حافظ حسن مدنی (مدیر ماہنامہ ’محدث‘ لاہور)
5. عبدالصمد رفیقی (مدرّس جامعہ مرأۃ القرآن شیخوپورہ) 6. محمد ابراہیم شاہین (سیکرٹری رابطہ کونسل)
7. محمد اکرم رحیل (مدیرمرکز ابن قیم الجوزیہ، دیپال پور) 8. محمد اصغر (لائبریرین مکتبہ رحمانیہ)
9. حافظ انس نضر مدنی ( انچارج اسلامک انسٹیٹیوٹ) 10. محمد زبیر شاکر
11. حافظ حمزہ مدنی ( مدیرکلیۃ القرآن بالجامعہ) قاری خالد فاروق (ناظم دفتر کلیۃ القرآن)
اجلاس کی نقابت کے فرائض محترم حافظ عبدالوحید نے انجام دیے۔مجلس کے آغاز کے لیے راقم کو تلاوت کے لئے کہا گیا۔ راقم نے سورۃ النبأ میں سے ﴿اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًا﴾ سے آخر سورت تک تلاوت کی تاکہ ابتدا میں ہی یہ بات واضح ہوجائے کہ تقوے کے بغیر اصل مقاصد کا حصول ممکن نہیں ۔ اس کے بعد افتتاحی کلمات میں حافظ عبدالوحید صاحب نے کہا :
ہمارا اجلاس ہر تین ماہ کے بعد ہوناقرار پایا تھا لیکن یہ تیسرا اجلاس بعض وجوہات کی بنا پر بروقت نہ ہو سکا جن میں سے ایک وجہ یہ بھی تھی کہ مدیر ’محدث‘ حافظ حسن مدنی امریکہ کے ایک