کتاب: محدث شمارہ 302 - صفحہ 55
دار الافتاء مولانا مفتی حافظ ثناء اللہ خاں مدنی شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ مسواک کے بارے میں چند سوالات ، صبح کی سنتیں جادو کے ذریعے مسلمان کی شکل تبدیل کرنا؟ ٭ سوال: کیا جادو کے ذریعہ کسی کو گدھا بنایا جاسکتا ہے یا نہیں ؟ اور کیا جادوگر کسی مؤمن آدمی کو ذلیل و خوار کرسکتا ہے یا نہیں ؟ جواب: بعض جادوگر اس بات کے دعویدار ہیں کہ وہ انسانوں کی صورت کو حیوانوں کی شکلوں میں تبدیل کرنے پر قادر ہیں جبکہ حقیقت ِحال اس کے برعکس ہے۔ یوں بھی اہل علم نے ایسے شخص کو کافر قرار دیا ہے، تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو تفسیر قرطبی :۲/۴۵ مؤمن کو جادو کے ذریعہ کوئی جادوگر ذلیل و خوار نہیں کرسکتا، مگر اس کی کوتاہی کی وجہ سے بعض دفعہ ایسی صورت پیدا ہوسکتی ہے۔ ایسی صحیح احادیث جو بظاہر قرآن سے ٹکراتی ہیں ؟ ٭ سوال: کتنی صحیح حدیثیں ایسی ہیں جو بظاہر قرآن کی کسی آیت یا آپس میں ٹکراتی ہوں ؟ جواب:کوئی ایسی صحیح حدیث نہیں جو حقیقتاًقرآن سے ٹکراتی ہو۔ امام ابن خزیمہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: ’’ اگر کوئی ایسا محسوس کرتاہے تو میرے پاس لائے، میں اس کا حل پیش کروں گا۔‘‘ البتہ آپس میں بظاہر متعارض احادیث کافی تعداد میں ہیں اورمحدثین نے ان کا رفع تعارض بھی کافی وشافی پیش کیاہے جس کے لئے امام ابن قتیبہ رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب مختلف الحدیث کا مطالعہ مفید ہوگا۔ ٭ سوال:اگر فجر کی جماعت کھڑی ہو تو فجر کی سنتیں کب پڑھی جائیں ؟ کیا جماعت میں شامل ہونے سے پہلے پڑھنا ضروری ہیں یا فرض پڑھنے کے بعد بھی سنتیں پڑھی جاسکتی ہیں ؟ جواب:فجر کی جماعت کھڑی ہونے کی صورت میں صبح کی نماز کے بعد سنتیں پڑھی جاسکتی