کتاب: محدث شمارہ 300 - صفحہ 58
دار الافتاء مولانا مفتی حافظ ثناء اللہ خاں مدنی
شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ
کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لکھنا پڑھنا نہیں جانتے تھے؟
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے حج وعمرہ بدل کرنا ؟
اُمت ِمحمد یہ صلی اللہ علیہ وسلم میں شرک پر نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پیشین گوئی؟
٭ سوال: ہمارے علاقے میں ایک تنظیم کی طرف سے ایک حدیث کی وال چاکنگ کروائی گئی ہے، جس کا مفہوم یہ ہے کہ مجھے اپنی اُمت کے شرک میں مبتلا ہونے کا ڈر نہیں۔ جب کہ ایک دوسرے حدیث میں ہے کہ اس وقت تک قیامت قائم نہ ہوگی جب تک عورتیں ذوالخلصۃ نامی بت کے گرد طواف نہ کرنے لگیں۔ کیا یہ دونوں احادیث صحیح ہیں ؟اگر صحیح ہیں تو ان میں تطبیق کی کیا صورت ہے ؟ (آپ کا شاگرد :عبدالستار ، گوجرانوالہ)
جواب: ایسی کوئی حدیث نہیں کہ ’’مجھے اپنی اُمت کے شرک میں مبتلا ہونے کا کوئی ڈر نہیں۔‘‘ البتہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں صحیح مسلم وغیرہ میں یہ بشارت موجود ہے:
(( و اللّٰه ما أخاف علیکم أن تشرکوا بعدي ولکن أخاف علیکم أن تتنافسوا فیھا)) (رقم : ۲۲۹۶)
’’اللہ کی قسم! مجھے اس بات کا تو ڈر نہیں کہ تم میرے بعد شرک کرو گے لیکن مجھے خوف اس بات کاہے کہ کہیں تم دنیا کے بن کر نہ رہ جاؤ۔ ‘‘
اور ذوالخلصۃ والی حدیث صحیح بخاری اور مسلم وغیرہ میں موجود ہے کہ قربِ قیامت جاہلی دور لوٹ آئے گا۔ لہٰذا یہاں روایات کا کوئی تعارض نہیں۔جوکچھ صحیح روایات میں بیان ہوا وہ برحق ہے۔
قبر میں آگ سے پکی اینٹ استعمال کرنا
٭ سوال: کیا آگ میں پکی چیز مثلاً سیمنٹ کی سلیں وغیرہ کو قبر میں استعمال کیا جاسکتا ہے ؟
[1] اسلام کا فوجداری قانون(مترجم) از عبد القادر عودہ،ج ۲؍ص ۳۸،۳۹