کتاب: محدث شمارہ 3 - صفحہ 3
کتاب: محدث شمارہ 3
مصنف: حافظ عبد الرحمن مدنی
پبلیشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور
ترجمہ:
فکر و نظر
پاکستان۔ جس کے قیام کا مقصد ’’لا الٰہ الا اللہ‘‘ کی عملی تعبیر تھا اور جسے صحیح معنوں میں نمونہ کی اسلامی ریاست اور اسلام کا مضبوط حصار ہونا چاہئے تھا۔ اول روز ہی سے لا دین قوتوں کی ہوسِ اقتدار کی بدولت اپنی اصلی راہ پر گامزن نہ ہو سکا۔ جب کبھی اصلا احوال کی تھوڑی سی امید پیدا ہوئی یہ قوتیں حرکت میں آگئیں اور انہوں نے ایسے حربے استعمال کئے جن سے مقصد کا حصول تو کجا منزل اور بھی دور ہو گئی۔ ۲۳ سال اسی انتظار میں گزر گئے، اب حالات اتنے پریشان کن ہیں کہ صحیح اسلامی نظام حکومت قائم ہونا تو ایک طرف پاکستان کا اساسی نظریہ او سالمیت بھی خطرہ میں پڑ گئی ہے۔
وجہ یہ ہے کہ کسی ریاست کو ’’لا الٰہ الا اللہ‘‘ کی بنیاد پر ایک ’’مثالی اسلامی ریاست‘‘ بنانے کے لئے جس قسم کے کردار اور سیرت کی ضرورت ہوتی ہے۔ روز بروز اس میں کمی ہوتی جا رہی ہے۔ کیا لیڈر اور کیا عوام سب لا دینیت کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ اگر لیڈر ہوسِ اقتدار میں مگن ہیں تو عوام مادیت اور عیش پرستی میں غرق۔ اور اسلام کی حیثیت فقط ایک نعرہ کی رہ گئی ہے۔
دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں کہ یہ مملکت خداداد جو خالص اسلام کے نام پر منصۂ شہود پر