کتاب: محدث شمارہ 298 - صفحہ 22
ان خرافات کے جال میں پھنسے رہو گے؟ عقیدۂ توحید پہ تمہاری غیرتوں کو کیا ہوگیا ہے؟ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے عملی وابستگی کی تمہاری خواہش و تڑپ ختم ہوگئی ہے؟ إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون
صحیح فرمایا جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے :
(( بدأ الإسلام غریبا وسیعود کما بدأ غریبا فطوبی للغربائ))
’’اسلام اجنبیت کی حالت میں اُبھرا، پھر وہ اجنبیت کی راہ پر واپس آجائے گا تو مبارک ہیں اجنبی لوگ۔‘‘ (صحیح مسلم:۲۳۲)
اے مولاے کریم! ہم مسلمانوں کے احوال کی درستگی فرما، ہمیں معاصی اور دین میں بدعات پیدا کرنے سے دور رکھ اور ہمیں سنت سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم پر چلنے کی توفیق نصیب فرما۔ آمین یاربّ العالمین!
اس موضوع پر تفصیل کے لئے ’محدث‘ کے درج ذیل مضامین کا مطالعہ فرمائیں :
مقالہ نگار موضوع شمارہ صفحات
اکرام اللہ ساجد کل بدعۃ ضلالۃ [مسئلہ عید میلاد النبی ] ۱۳/۳ ۲تا۱۴
داؤد غزنوی رحمۃ اللہ علیہ ، سید عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ۳۴/۶ ۲۰تا۳۰
صالح الفوزان بدعت کی اقسام اور احکام ۳۶/۳ ۳۲ تا ۵۲
عبدالرحمن عزیز عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم : شاہِ اربل کا تحفہ۳۱/۷ ۶۴تا۷۰
عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ محفل میلاد،کتاب و سنت کی روشنی میں ۸/۵ ۱۷تا۲۴
عزیز زبیدی رحمۃ اللہ علیہ ہر مبارک دن کا جشن نہیں منایا جاسکتا !! ۸/۵ ۱۱تا۱۳
مبشر حسین ، حافظ عید ِ میلاد کی تاریخ و ارتقا اور مجوزین کے دلائل ۳۵/۶ ۴۰تا۶۴