کتاب: محدث شمارہ 297 - صفحہ 226
مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے۔ حضرت بشر بن سعد رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ’’اے اللہ کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ نے ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کا حکم دیا ہے تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کس طرح درود پڑھیں ٭؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہوگئے اور اتنی دیر خاموش رہے کہ ہم خواہش کرنے لگے کہ کاش اس نے سوال نہ کیا ہوتا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کہا کرو: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّعَلی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلیٰ اِبْرَاھِیْمَ وَعَلیٰ آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ٭ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلیٰ إِبْرَاہِیْمَ وَعَلیٰ آلِ إِبْرَاہِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اور سلام اس طرح ہے جس طرح تم جانتے ہو۔‘‘ (مسلم: ۴۰۵) ٭ یاد رہے کہ بنوہاشم میں سے صرف وہی افراد آپ کے اہل بیت میں داخل ہیں جو اللہ کی وحدانیت اور آپ کی رسالت پر ایمان لائے اور انہوں نے اپنے عقیدہ و عمل کو شرک اور اس کے ذرائع سے پاک رکھا، ورنہ دنیا جانتی ہے کہ ابولہب خالص ہاشمی قریشی تھا اور آپ کا ________________ ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کے لئے احادیث میں مختلف الفاظ وارد ہوئے ہیں جن میں بطورِ خاص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذرّیتؓ اور ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن کو بھی درود میں شامل کیا گیا ہے۔ اور یہ احادیث صحیح بخاری ومسلم اور سنن نسائی وابوداود میں موجود ہیں۔ ان الفاظ سے بھی پتہ چلتا ہے کہ درودِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بطورِ خاص اہل بیتؓ (ازواج اور ذریت) کو شامل کرنا مشروع ہے۔ (یاد رہے کہ ’ذرّیت‘ کا لفظ عورتوں اور بچوں کے لئے بولا جاتاہے) قالوا: یارسول ﷲ کیف نصلي علیک؟ فقال رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم : قولوا: (( اللہم صل علی محمد وأزواجہ وذریتہ کما صلیت علی آل إبراہیم وبارک علی محمد وأزواجہ وذریتہ کما بارکت علی آل إبراہیم إنک حمید مجید)) ( بخاری: ۳۳۶۹، مسلم: ۴۰۷) ٭ علاوہ ازیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیتؓ کے لئے بھی بطورِ خاص درود کے الفاظ احادیث میں موجود ہیں، البتہ اس حدیث کی صحت محدثین کے ہاں مختلف فیہ ہے (دیکھئے ضعیف ابو داود از البانی:ؒ ۲۰۸) حدیث یہ ہے : عن أبي ھریرۃ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال ((من سَرَّہٗ أن یکتالَ بالمکیال الأوفیٰ إذا صلیٰ علینا أھل البیت فلیقل،اللہم صل علی محمد وأزواجہ أمہات المؤمنین وذریتہ وأہل بیتہ کما صلیت علی آل إبراہیم إنک حمید مجید)) (سنن ابو داود: ۹۸۲) ان احادیث سے جہاں اہل بیتؓ وذریت ِمحمدؓ کو درودمیں شامل کرنا ثابت ہوتا ہے وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن، اُمہات المومنین کو بھی اپنے درود وصلاۃ میں شامل کرنے کا پتہ چلتا ہے۔ (حسن مدنی)