کتاب: محدث شمارہ 297 - صفحہ 189
جواب : جی ہاں ، یہ بات صحیحین میں ثابت ہے بلکہ صحیح میں یہ بھی ہے کہ اس اُمت کے جو گنہگار جہنم میں داخل ہوجائیں گے، اللہ تعالیٰ انہیں چھوٹی موت دے دے گا، پھر انہیں (نیک لوگوں کی) شفاعت کی وجہ سے باہر نکال دے گا، وہ کوئلے کی طرح جلے ہوئے نہر حیات (زندگی کی نہر) میں ڈال دیے جائیں گے۔ پھر وہ اس طرح اُگیں گے جس طرح سیلاب کی لائی ہوئی مٹی میں دانے اُگ آتے ہیں ۔ یہاں سوال و جواب ختم ہوئے اور اللہ تعالیٰ ہی صحیح بات کو زیادہ جانتا ہے اور اسی کی طرف واپس جانا ہے۔ وصلی اللہ علیٰ سیدنا محمد وعلی آلہ وأصحابہ وسلم تسلیما کثیرًا إلی یوم الدین !