کتاب: محدث شمارہ 297 - صفحہ 186
جواب: انسان اپنے عمل میں تصرف کرسکتا ہے یا نہیں ؟ اس کا جواب گزشتہ سوال کی روشنی میں سمجھا جاسکتا ہے ۔
سوال13. اگر میت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کردیا جائے تو کیا روح بھی دوسری قبر کی طرف منتقل ہوجاتی ہے یا نہیں ؟
جواب : ہاں ، ہم پہلے بیان کرچکے ہیں کہ روح اگرچہ میت کے جسم کے اندر نہیں ہوتی، تاہم اس کا جسم سے تعلق قائم رہتا ہے، لہٰذا جسم جہاں بھی منتقل کردیا جائے، اس کا تعلق قائم رہے گا۔
سوال14. اگر میت کا سر ایک جگہ اور جسم دوسری جگہ دفن ہو تو روح کہاں ہوگی؟
جواب: روح کا تعلق دونوں حصوں سے ہوگا۔ اگر میت کے اتنے ٹکڑے کردیئے جائیں جتنے کہ اس کے جسم کے اعضاہیں ، تب بھی جواب یہی ہوگا۔
سوال15. جب انسان کا آخری وقت ہو تو کیا علاج کرانا افضل ہے یا نہ کرانا؟
جواب :جب وہ وقت آجائے، جیسے ذبح کیا ہوا جانور تڑپتا ہے تو علاج نہ کرنا افضل ہے، ورنہ علاج کرانا مشروع ہے اور اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے۔
سوال16. اگر نماز، زکوٰۃ، روزہ وغیرہ میں سے کچھ رہ گئے ہوں تو کیا اسے جہنم کے ایک پل پر روکا جائے گا حتیٰ کہ ادا کرلے ؟
جواب : قیامت کے روز عمل کرکے سابقہ کوتاہیوں کی قضا نہیں دی جاسکے گی۔ اس کی قضا یہی ہے کہ اس کے نوافل لے کر فرائض کی کمی پوری کی جائے گی۔ اگر اس طرح کے نفلی عمل نہ ہوں تو دوسری جنس کی نیکیوں سے کمی پوری کی جائے گی۔ اگر نیکیاں نہ ہوئیں تو جتنے عمل باقی رہ گئے ہیں ، اتنے گناہ اس پر شمار ہوں گے اِلا یہ کہ اللہ تعالیٰ معاف اور درگزر فرما دے۔
سوال17.کیا قیامت کے دن بھی عمل ہوگا؟
جواب: اس کا جواب گذشتہ سوال کے جواب سے سمجھا جاسکتا ہے۔
سوال18. اگر بچوں کو قرآن پڑھانے والا ایسا بیمار ہو کہ ایک فرض نماز (مثلاً چار رکعت) کی ادائیگی سے زیادہ وقت تک باوضو نہ رہ سکتا ہو، اگر وہ بار بار وضو کرے تو دن بھر اسی میں مشغول رہے گا، کیا ایسا شخص مجبوری کی وجہ سے قرآن مجید کو بے وضو ہاتھ لگا سکتا ہے یا نہیں ؟