کتاب: محدث شمارہ 297 - صفحہ 177
دار الافتاء مولانا مفتی حافظ ثناء اللہ خاں مدنی شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ ولی کی رضامندی ، آٹھ تراویح کے بعد نفل پڑھنا قربانی کے لئے صاحب نصاب ہونا اور قربانی میں اشتراک سونے کا نصاب، صرف خالص مقدار پر ٭ سوال: سونے کا نصاب ۵ئ۷ تولے سونے (۲۴قیراط) پر ڈھائی فیصدزکوٰۃ ہے اور یہ یقینا خالص سونے پر ہے۔ہمارے پاس خالص سونے (۲۴قیراط) کے زیورات ہیں اور ۲۲ قیراط، ۲۲قیراط اور ۱۸قیراط کے بھی ہیں ۔ کیا اس میں سے خالص سونے پر زکوٰۃ ہوگی یا سارے وزن پر۔ ۲۲قیراط میں ۲۴/۲خالص ہوگا، ۲۰میں ۲۴/۴اور ۱۸ میں ۲۴/۶خالص سونا ہوگا۔ اس طرح کل سونے کی مقدار کم ہوگی۔ کیا ہم اس خالص مقدار پر زکوٰۃ دیں گے یا سارے زیور پر؟ جواب: زکوٰۃ صرف خالص سونے پر ہے، ملاوٹ کو نصاب سے خارج کرنا ہوگا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی کتابت ِقرآن؟ ٭ سوال:آج کل اخبار میں ایک اشتہار چھپ رہا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی کتابت کی ہوئی آیات کا عکس دستیاب ہے اور پچھلے دِنوں کسی نے اس کی نقلیں ایک چھوٹی سی کتاب کی شکل میں پرویز مشرف کو بھی پیش کی ہیں جس کی تصویر چھپی ہے۔ جہاں تک میرا علم ہے اور محدث اکتوبر ۲۰۰۵ء میں بھی ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے قرآن شریف کی حتمی تدوین کے بعد تمام سورتیں جلا دی تھیں ۔ پھر یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی عکس کہاں سے آگئیں ؟ (فتح اللہ خاں ، لاہور) جواب:حضرت علی رضی اللہ عنہ کی کتابت شدہ آیات کا دعویٰ کرنا تو آسان ہے، لیکن فی الواقع اس کو ثابت کرنا مشکل امر ہے۔ بصورتِ اثبات ان کی کتابت مصحف ِعثمانی کے منافی نہیں ، کیونکہ مصحف ِعثمانی والی آیات بھی تو حضرت علی رضی اللہ عنہ اپنے دست ِمبارک سے لکھ سکتے ہیں ۔ کوئی شے اس