کتاب: محدث شمارہ 297 - صفحہ 174
2. عن عائشۃ قالت صُنِعت لرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بردۃ سوداء فلبِسھا فلما عرق فیھا وجد ریح الصوف فقذفھا (سنن ابی داؤد: ۷۴ ۴۰ ’صحیح‘) ’’اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک سیاہ اُونی چادر تیار کی گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے زیب تن فرمایا۔ جب پسینہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں اُون کی ناگوار بو محسوس کی تو پ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِسے اُتار پھینکا۔‘‘ 3. عن عبد اللہ بن زید أن رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم استسقی وعلیہ خمیصۃ سوداء ’’عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز استسقا کے لئے تشریف لے گئے تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سیاہ چادر اوڑھے ہوئے تھے۔‘‘ (سنن النسائی: ۱۵۰۷’صحیح‘) 4. عن جعفر بن عمرو بن حریث عن أبیہ أن رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم خطب الناس وعلیہ عمامۃ سوداء (صحیح مسلم: ۱۳۵۹) ’’عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا ۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر سیاہ عمامہ تھا۔‘‘ 5. عن ابن عباس أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم خطب الناس وعلیہ عمامۃ دسماء (الشمائل للترمذي، باب ماجاء في صفۃ عمامۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ’صحیح‘) ’’ابن عباس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کوخطبہ دیا۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر سیاہ عمامہ تھا۔ یا ایسا عمامہ تھاجو تیل لگا ہوا تھا۔‘‘ 6. عن جابر بن عبد ﷲ أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم دخل یوم فتح مکۃ وعلیہ عمامۃ سوداء ’’ابن عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے روز مکہ میں داخل ہوئے تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر سیاہ عمامہ تھا۔‘‘ (صحیح مسلم:۱۳۵۸) 7. عن ابن بریدۃ عن أبیہ أن النجاشي أھدی للنبي صلی اللہ علیہ وسلم خُفَّین أسودین ساذجین فلبسھما ثم توضأ ومسح علیھما (جامع ترمذی: ۲۸۲۰ ’صحیح‘) ’’بریدہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نجاشی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو سادہ سیاہ موزے ہدیہ بھیجے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں پہن لیا۔ بعد میں وضو کیا تو ان پر آپ نے مسح کیا۔‘‘ 8. عن عائشۃ قالت خرج النبي صلی اللہ علیہ وسلم ذات غداۃ وعلیہ مِرْط مُرَحَّل من شعر أسود (صحیح مسلم:۲۰۸۱) ’’اُمّ المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک روز صبح کو باہر اس حال میں تشریف لے گئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیاہ اون کی بنی ہوئی چادر اوڑھ رکھی تھی جس پر پالان کی سی شکل بنی ہوئی تھی۔‘‘ 9. عن اُمّ خالد بنت خالد قالت:أُتي النبي صلی اللہ علیہ وسلم بثیاب فیھا خمیصۃ