کتاب: محدث شمارہ 294 - صفحہ 29
وطن عزیز پاکستان میں اس گھناؤ نے جرم کے لئے پرمٹ جاری کئے جاتے ہیں اور اخبارات کے کئی صفحات حیا سوز تصاویر اور بدکاروں، اداکاروں کے انٹر ویوز سے سیاہ ہوتے ہیں اور رہی سہی کسر الیکٹرانک میڈیا نے نکال دی ہے اور ہر سال جشن بہاراں کے نام پر اور پھر بسنت کے موقع پر سرکاری سرپرستی میں جس طرح بے حیائی اور فحاشی کو فروغ دیا جاتا ہے، وہ باعثِ شرم اور قابلِ مذمت ہے۔!!
اور اس سے بڑھ کر دکھ کی بات یہ ہے کہ اہل علم و دانشور حضرات کو قومی ہیرو قرار دینے کی بجائے اداکاروں اور بدکاروں کو بڑے خوشنما اور پرکشش القاب اور ایوارڈ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ایک اسلامی ملک میں جب علم و ہنر اور تعلیم و تہذیب کی یوں بے حرمتی اور بے توقیری کی جائے اور گویوں اور بھانڈوں کو ثقافتی سفیر، محبت کے راہی اور دیگر خوشنما نام دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو پھر ایسے ملک میں فتنے فساد، معاشی بدحالی، اندرونی اور بیرونی جھگڑے، طوفان اور زلزلوں میں چناں حیرانگی نہیں۔
6. ناشکری: جب کوئی قوم اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر کرنے کی بجائے تکبر اور غرور کرنا شروع کر دے، آخرت کو بھول جائے اور شکر گزاری کے طور پر اللہ کی فرمانبرداری کی بجائے اللہ کی بغاوت اور اس کے احکام سے انحراف کی روش اختیار کرے تو اللہ ایسی قوم کے مال و دولت کو تباہ و برباد کر کے اسے عذاب سے دوچار کر دیتے ہیں۔ سورۂ کہف میں اللہ تعالیٰ نے دو آدمیوں کا واقعہ بیان فرمایا ہے:
﴿ وَاضْرِبْ لَھُمْ مَثَلًا رَّجُلَيْنِ جَعَلْنَا لِاحَدِھِمَا جَنَّتَيْنِ مِنْ أعْنَابٍ وَّحَفَفْنٰھُمَا بِنَخْلٍ وَّجَعَلْنَا بَيْنَھُمَا زَرًعًا كِلْتَا الْجَنَّتَيْنِ اٰتَتْ أكُلَھَا وَلَمْ تَظْلِمُ مِنْهُ شَيْئاً وَفَجَّرْنَا خِلٰلَھُمَا نَھَرًا وَكَانَ لَهُ ثَمَرٌ فَقَالَ لِصَاحِبِه وَھُوَ يُحَاوِرَهُ أنَا أكْثَرُ مِنْكَ مَالًا وَّأعَزُّ نَفَرًا وَدَخَلَ جَنَّتَهُ وَھُوَ ظَالِمٌ لِنَفْسِه قَالَ مَا أظُنُّ أنْ تَبِيْدَ ھٰذِهِ أبَدًا وَمَا أظُنُّ السَّاعَةَ قَائِمَةً وَّلَئِنْ رُّدِدْتُ إلٰي رَبِّي لاَجِدَنَّ خَيْرًا مِّنْھَا مُنْقَلَبًا قَالَ لَهُ صَاحِبُهَ وَھُوَ يُحَاوِرُه أكَفَرْتَ بِالَّذِيْ خَلَقَكَ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ سَوَّاكَ رَجُلا لٰكِنَّا ھُوَ اللّٰهُ رَبِّيْ وَلَا أشْرِكَ بِرَبِّيْ أحَدًا وَلَوْ لَا إذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللّٰهُ لَا قُوَّةَ إلَّا