کتاب: ماہنامہ شمارہ 293 - صفحہ 43
کہ جونہی جامعہ کے فضلاء کے پتہ جات کم از کم ۳۰۰ کی تعداد میں حاصل ہو جائیں گے، فضلائے جامعہ کے لئے ایک ڈائری شائع کی جائے گی جس کے شروع میں یہ پتہ جات موجود ہوں گے۔ ہر سال کم و بیش ۵۰ کے لگ بھگ مزید فضلائے جامعہ سے فارغ ہوتے ہیں، آئندہ سالوں میں اس فہرست کو مزید جامع اور مکمل کیا جاتا ہے رہے ا۔ اس ڈائری میں ۱۰ ممتاز فضلائے جامعہ کی سالانہ کارکردگی کے لئے ۱۰ صفحات مختص کرنے کے علاوہ جامعہ کے سابقہ اور موجودہ اساتذہ کرام کے مختصر تذکرے بھی شائع کئے جائیں گے۔ مزید برآن چند صفحات جامعہ کے سال بھر کے اہم واقعات کی رپورٹ پر بھی مبنی ہوں گے۔ وکیل الجامعہ مولانا عبد السلام ملتانی کی دعا سے پروگرام کی دوسری نشست اختتام پذیر ہوئی۔ اس کے بعد مغرب تک فاضلین جامعہ کا میل جول کا وقفہ تھا اور نمازِ مغرب کے بعد تقریبِ تکمیل بخاری اور قراءت کانفرنس کا پروگرام تھا۔ اس مجلس میں جامعہ کے ایسے سابقہ منتظمین اور اساتذہ جو وفات پا چکے ہیں، کے لواحقین کو بھی دعوت دی گئی تھی۔ چنانچہ مولانا خالد سیف شہید کے بھائی اور قاری نعیم الحق رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند وغیرہ بھی اس مجلس میں تشریف فرما تھے۔ ۲۔ تقریبِ تکمیل صحیح بخاری اسی روز مغرب کے بد جامعہ لاہور الاسلامیہ کے وسیع ہال میں تکمیل بخاری اور محفل قراءۃ کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے نامور علما، پروفیسرز اور قراء کرام شریک ہوئے۔ خوبصورت سٹیج، سامعین سے کھچا کھچ بھرا ہوا وسیع ہال اور اس کے چاروں طرف جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے تعارفی بینرز نے کانفرنس کے ماحول کو نہایت با رونق بنا دیا تھا۔ ٭ مغرب کے فوراً بد قاری صہیب احمد میر محمدی کی رِقت آمیز تلاوت کلامِ پاک سے تقریبِ بخاری کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ٭ صحیح بخاری کی آخری حدیث پر درس ارشاد فرمانے کے لئے فضیلۃ الشیخ مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کو دعوت دی گئی۔ صحیح بخاری مکمل کرنے والے کے آخری سال کے تمام طلباء ہاتھ میں صحیح بخاری تھام کر شیخ کے سامنے حلقہ کی صورت میں بیٹھے اصحابِ صفہ کی یاد تازہ کر رہے تھے اور سامعین کی نظریں بار بار علوم نبوت کے ان حاملین کی طرف اُٹھ