کتاب: ماہنامہ شمارہ 293 - صفحہ 31
رپورٹ محمد اسلم صدیق
فاضل جامعہ ہذا
جامۃ لاہور الاسلامیۃ میں
مجلس فضلائے جامعہ، تقریب تکمیل بخاری
اور تقریب قراءاتِ عشرہ و محفل قراءت
جامعۃ لاہور الاسلامیۃ عرصہ ۳۵ سال سے تعلیمی، دعوتی اور حقیقی میدان میں مصروفِ کار ہے اور یہاں سے سینکڑوں علمائے کام حصولِ علم کے بعد علم و تحقیق اور دعوتِ دین کے میدان میں ملک اور بیرونِ ملک خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں ۱۴/ستمبر ۲۰۰۵ء بروز بدھ ’تکمیل صحیح بخاری‘ اور ’تکمیل قراءاتِ عشرہ‘ کے موقع پر اس مادرِ علمی سے فیض یافتہ اہل علم کے لئے ایک روزہ ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ مقصد یہ تھا کہ ان کی اپنی مادرِ علمی سے وابستہ محنت و اُنس کی ان یادوں کو زندہ کیا جائے جو عرصہ گزر جانے سے عموماً ماند پڑ جایا کرتی ہیں۔ نیز دین اسلام کی سربلندی کے مقدس مشن کو فروغ دینے اور دین کے اس سفر میں درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ، باہم تعاون اور رہنمائی کے تعلق کو استوار کیا جائے اور یہ جائزہ لیا جائے کہ ہم اپنے مشن کو آگے بڑھانے میں کس حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔
صبح سویرے فضلائے جامعہ کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مادرِ علمی میں تشریف لانے والے ہر صاحبِ علم کا بیرونی دروازہ پر استقبال کرتے ہوئے اس کے سینہ پر اعزازی بیج لگایا جاتا۔ صبح ۹ بجے پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ جامعہ کے فاضل قاری محمد اجمل نے تلاوت فرمائی۔ بعد اذاں جامعہ کے فاضل اور مدرّس قاری حمزہ مدنی نے خوبصورت آواز میں سورۂ ابراہیم کی چند آیات تلاوت کیں۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جامعہ کے ہی فاضل اور اُستاذ مولانا محمد شفیق مدنی انجام دے رہے تھے۔ جامعہ کی مسجد کا وسیع ہال فاضلین جامعہ سے بھر چکا