کتاب: ماہنامہ شمارہ 293 - صفحہ 26
أن ھذه الأحرف السبة ظھرت واستفاضت عن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم وضبطھا عنه الأئمة وأثبتھا عثمان والصحابة في المصحف (۱/۲۲۳) ’’یہ سبعہ حروف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑے مشہور و معروف ہیں۔ ائمہ نے سبعہ حروف کو ضبط کیا ہے اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور صحابہ رضی اللہ عنہم نے بھی انہیں مصاحف میں ثابت رکھا۔‘‘ ٭ علامہ ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: من قال إن عثمان أبطل الأحرف السبعة فقد كذب۔ من قال ذلك ولو فعل عثمان ذلك أو أراده لخرج عن الإسلام بل أحرف السبعة كلھا موجودة قائمة عندنا كما كانت مُثبتة في القراءات المشھورة المأثورة (الملل والنحل: (۲/۷۷) ’’جو شخص یہ کہتا ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے چھ حروف كو ختم كر ديا تھا، وه جھوٹا ہے۔ اگر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ یہ کام کرتے یا اس کا ارادہ کرتے تو وہ اسلام سے خارج ہو جاتے۔ حقیقت یہ ہے کہ سبعہ احرف تمام کے تمام ہمارے پاس اسی طرح محفوظ ہیں جس طرح کہ مشہور و معروف قراءات میں موجود ہیں۔‘‘ ٭ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ سبعة أحرف کے متعلق لکھتے ہیں: ما نقل إلينا بين دفتي المصحف علي الأحرف السبعة المشھورة نقل متواترًا (المستصفٰي ا/۶۵) ’’مصحف وہ ہے جو دو گتوں کے درمیان ہے اور اس میں سات حروف ہیں جو مشہور ہیں اور تواتر کے ساتھ منقول ہیں۔‘‘ ٭ ابو الولید الباجی مالکی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: فإن قيل ھل تقولون: إن جميع ھذه السبعة الأحرف ثابتة في المصحف والقراءة بجميعھا جائزة؟ قيل لھم: كذلك نقول: والدليل علٰي صحة ذلك قوله عزوجل: ﴿ إنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإنَّا لَه لَحَافِظُوْنَ﴾ ولا يصح انفصال الذكر المنزل من قراءته فيمكن حفظه دونھا ومما يدل علي صحة ما ذھبنا إليه أن ظاھر قول النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم يدل علي أن القرآن أنزل علي سبعة أحرفتيسيرا علي من أراد قراءته ليقرأ كل رجل مما