کتاب: ماہنامہ شمارہ 293 - صفحہ 13
کے علاوہ کمپیوٹر کی لازمی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ اس ادارے کے ساتھ خواتین کی تعلیم کے لئے بھی بڑے پیمانے پر سرگرمی سے کام کیا جا رہا ہے، سال بھر میں ۲۱۰ شارٹ کورسز کے ذریعے ۶ ہزار سے زائد طالبات کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ رمضان المبارک میں ۴۱ مقامات پر دورۂ تفسیر، ۴۶ مقامات پر دورۂ تراویح اور ۳۵ سکولوں میں ’رمضان شارٹ کورس‘ کرائے جا رہے ہیں۔ جامعہ لاہور الاسلامیہ میں اعلیٰ رجے کا ریسرچ ورک اور معیاری دینی رسائل (مثلاً محدث، رشد، مسلمات) کی اشاعت بھی ۳۴ برسوں سے جاری ہے۔ کتب، کیسٹ، علمی رسائل اور اسلامک سافٹ ویئرز کی ۴ لائبریریوں کے علاوہ انٹر نیٹ ویب سائٹس اور اسلامی سی ڈیز کی تیاری کا منفرد کام بھی یہاں ہو رہا ہے۔ جامعہ کے زیرنگرانی مجاہدین، آفت زدگان اور مہاجرین کے لئے امدادی سامان اور رقوم کے علاوہ وہاں افطاریوں اور قربانیوں کا انتظام بھی بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے۔ یہ تمام سرگرمیاں الحمد للہ آپ حضرات کے تعاون سے ہی پوری ہوتی رہی ہیں۔ اس سال عالمی مہم کے نتیجے میں دینی مدارس کے لئے صدقات و زکوٰۃ میں کافی کمی آئی ہے جس کا نتیجہ آئندہ سال کی دینی سرگرمیوں پر بھی ہوگا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بموجب ہمیں اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے: ’’دو قسم کے لوگ انتہائی قابل رشک ہیں، ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے علم قرآن کی دولت سے ہمکنار کیا ہو اور وہ دن رات تعلیم قرآن کی خدمت سر انجام دیتا ہو اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا ہو اور وہ اس مال کو اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہو۔‘‘ فرمانِ الٰہی ہے کہ ’’اللہ تعالیٰ اپنے نام پر دیئے گئے صدقہ کو کئی گنا بڑھاتا اور پال پوس کر بڑا کرتا ہے۔‘‘ (البقرۃ: ۲۶۱) جس کو صدقہ دینے والا روزِ قیامت دیکھ کر حیران ہو جائے گا۔ رمضان المبارک میں آپ کے صدقہ، زکوٰۃ کا ثواب یوں بھی ۷۰ گنا بڑھ جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس مبارک ماہ میں آپ کا صدقہ زکوٰۃ قبول فرمائے اور اس نیک کام میں تعاون پر آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین! حافظ عبد الرحمن مدنی (مدیر الجامعہ)