کتاب: ماہنامہ شمارہ 293 - صفحہ 12
جامعۃ لاہور الاسلامیۃ
کے اِخراجات میں اپنی زکوٰۃ و صدقات سے حصہ ڈالیں!
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اپنی بے شمار برکتوں اور رحمتوں کے ساتھ ہم پر سایہ فگن ہے۔ اس ماہ میں اللہ کی رحمت جوش میں آتی ہے، اللہ تعالیٰ گناہوں سے مغفرت اور اپنے بندوں کو بلندیٔ درجات عطا فرماتے ہیں۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو نیک اعمال بجا لا کر اپنے ربّ کریم کی رحمتوں سے وافر حصہ حاصل کرتے ہیں۔ رمضان کی خصوصی برکت سے اللہ تعالیٰ نیک اعمال کا اجر ۷۰ گنا بڑھا دیتے ہیں۔
وہ لوگ جو اللہ کے دین کو سر بلند کرنے کے لئے اپنے جان و مال کی قربانی دیتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں میں سب سے زیادہ حصہ پاتے ہیں!!
اسلام کے تحفظ اور معاشرے کی اسلامی رہنمائی کے لئے دینی مدارس اور دینی اداروں کی اہمیت کسی سے مخفی نہیں۔ امریکہ کا سب سے پہلا ہدف پاکستان کے یہی دینی مدارس ہیں جہاں سے اسلام کی روشنی نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔ برصغیر کے یہ دینی مدارس یہاں کے مسلمانوں کی تابند وایات کی ایک درخشندہ مثال ہیں۔ جب دینی تعلیم کی ذمہ داری یہاں کی حکومت نے لینے کی بجائے انہیں سبوتاژ کرنے کا رویہ اپنایا تو یہاں کے مسلمان اہل خیر نے اپنے ذاتی وسائل سے اس فرض کو نبھانے کی ذمہ داری قبول کی اور گزشتہ ڈیڑھ صدی سے چلی آنے والی یہ روایت آج بھی ہمار معاشروں میں مستحکم ہے جس کی مثال پورے عالم اسلام میں کہیں اور نہیں ملتی!!
لاہور شہر میں قرآن و سنت سے براہِ راست فیض یاب ہونے والا سب سے بڑا دینی مدرسہ جامعۃ لاہور الاسلامیۃ آپ جیسے مخیر حضرات کے ہی صدقات و زکوٰۃ سے عرصہ ۳۵ سال سے روشنی پھیلا رہا ہے۔ اس ادارہ میں جہاں ۳ شعہ جات (قرآن فیکلٹی، شریعہ فیکلٹی اور سوشل سائنسز فیکلٹی) میں مدینہ یونیورسٹی کے نصاب کے مطابق ۸۰۰ طلبہ کو دینی تعلیم، قیام و طعام اور علاج بالکل مفت مہیا کیا جاتا ہے، وہاں انہی طلبہ کو مڈل سے ایم اے تک جدید تعلیم