کتاب: محدث شمارہ 292 - صفحہ 70
الخير محملا (تفسیر ابن کثیر:4/212) ”اپنے مسلمان بھائی سے صادر ہونے والے کلمات کا اچھا اور بہتر مفہوم ہی مراد لیجئے جبکہ اس میں اچھا معنی لینے کا امکان و احتمال موجود ہو۔“ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاقِ عالیہ اپنانے کی توفیق بخشے۔ آمین ثم آمین! فضلاء جامعۃ لاہور الاسلاميۃ كى ايك روزہ ملاقات ہر انسان کو اُس مادرِ علمی سے گہرا اُنس ہوتا ہے جہاں وہ اپنے بچپن کے دن گزارتا اوراپنے اساتذہ سے علم کا فیض پاتاہے، ایسے ہی درسگاہوں کو بھی اپنے دامن سے علم وفضل حاصل کرنے والوں سے بڑی اپنائیت اور محبت ہوتی ہے۔ لیکن سالہا سال سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ گہرا تعلق کمزور پڑتا چلا جاتا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے تعاون اور رہنمائی سے محروم ہوجاتے ہیں۔ اس گہرے اور زندہ و پائندہ تعلق کو تازہ کرنے کے لئے آپ کی مادرِ علمی جامعة لاہور الاسلامية نے اِمسا ل تکمیل صحیح بخاری او رتکمیل عشرہ قراء ات کے موقع پر جامعہ سے گذشتہ برسوں میں تحصیل علم کرنے والوں کی ’ایک روزہ ملاقات‘ کا اہتما م کیا ہے۔ اس ملاقات میں اپنے ساتھیوں کے سامنے جہاں آپ کو ان مراحل زندگی کو بیان کرنے کا موقع ملے گا جن کا اس درسگاہ سے تحصیل علم کے بعد آپ کو سامنا ہوا، وہاں آپ کو اپنے ساتھیوں کی علمی، تبلیغی سرگرمیوں اور ان کے تجربات سے استفادہ کا موقع بھی حاصل ہوگا۔ جبکہ آپ کے مشفق اساتذہ بھی اپنے روحانی فرزندوں کے سامنے اپنے تجرباتِ زندگی کا حاصل پیش کرکے رہنمائی فرمائیں گے۔ ان شاء اللہ محبت واپنائیت سے بھرپور اس مجلس میں آپ کو شرکت کی پرخلوص دعوت دی جاتی ہے ، اپنے ضروری کاموں سے فرصت نکال کر ایک دن اپنی مادرِ علمی کے لئے نکالئے جہاں آپ کے کئی پرانے ساتھیوں اور اساتذہ سے ملاقات کے لئے ایک خوبصورت محفل سجائی گئی ہے۔ ہم آپ کے چشم براہ ہوں گے! الداعيان: شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی، حافظ عبد الرحمن مدنی، مولانا محمد شفیق مدنی قاری محمد ابراہیم میر محمدی،مولانا محمد رمضان سلفی، ناظم محمد یوسف، مولانا عبد السلام ملتانی