کتاب: محدث شمارہ 292 - صفحہ 34
علمی اور تاریخی 30 لاکھ کتب اور چیسٹربٹی لائبریری میں ایک لاکھ سے زائد مخطوطے موجود ہیں جن میں چالیس ہزار متون ایسے تہے جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے لکھے ہوئے تھے اور یہ قدرت کا عظیم کرشمہ تھا کہ دشمن کے ہاتھ سے ہمارے وِرثے کا تحفظ ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ یمن سے قرآنی قراطیس نکلے، جب ان کا قرآن سے تقابل کیا گیا تو اس میں جزوی اختلاف بھی نہیں تھا۔ اس کے بعد اُنہوں نے ڈاکٹر ایم ایم اعظمی کا قرآن، حدیث اور تاریخ کے حوالہ سے کام کا تعارف کروایا جس میں اُنہوں نے مستشرقین کے اعتراضات کا جواب دیا ہے۔ اُنہوں نے سعودی حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی کوششوں سے اسلامی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں آیا اور دور زوال میں نظر اندازہونے والا مسلمانوں کا علمی سرمایہ زیورِ طبع سے آراستہ ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت مغرب اور استشراق کے دفاع کی نہیں بلکہ تعاقب کی ضرورت ہے جس کے لئے استشراق کی زبانوں پر عبور حاصل کرنا ضروری ہے ۔ایران نے جامعہ جعفر صادق اور جامعہ فیضیہ، قم میں عربی و فارسی کے علاوہ دیگر زبانوں کو سیکھنا بھی لازمی قرار دے دیا ہے اور اہل تشیع تحریک ِاستشراق سے مقابلہ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ہمیں بھی طلبا کے لئے جدید زبانوں کی تعلیم کا انتظام کرنا چاہئے، رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے تمام سفر ا کے لئے اس ملک کی زبان سیکھنے کا ماحول پیدا کیا۔ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے سورة فاتحہ کے فارسی ترجمہ کا آغاز کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کی بنیاد صرف زبان ہے ۔بہاء اللھ (بہائی) کی نحو کے موضوع پر کتاب کا کوئی صفحہ بھی غلطی سے خالی نہیں ہے ، اس کا اُنہوں نے آٹھ سو زبانوں میں ترجمہ کروایاہے۔ اسرائیل کی عبرانیہ یونیورسٹی نے 1215/ اساتذہ کو عبرانی زبان کے اِحیا پرمامور کیا۔ ٭ مولانا عبدالعزیز علوی شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد نے ’تشریع اسلامی میں سنت کامقام‘ کے موضوع پر بات کی۔ اُنہوں نے حجیت ِحدیث کے دلائل کو ذکر کرتے ہوئے متعدد ایسی قرآنی آیات پیش کیں جنہیں سنت کے بغیر سمجھنا ناممکن ہے، مثلاًنمازوں، زکوٰة اور حج کی تفصیل، جنگ ِبدر،اُحد، خندق اور صلح حدیبیہ، حج کا احرام کہاں سے باندھنا ہے؟ طواف اور سعی میں کتنے چکر ہیں؟ ان کی تفصیل حدیث وسنت کے بغیر قطعاً سمجھی نہیں جا سکتی۔اُنہوں نے کہا کہ یہی مطلب ہے قرآنی آیت﴿إنَّ عَلَيْنَا بَيَانَه﴾ کا اور امام اوزاعی رحمۃ اللہ علیہ کے اس