کتاب: محدث شمارہ 292 - صفحہ 19
خلاصہ خطابات محمد اسلم صدیق جامعۃ لاہور الإسلامیۃ میں ورکشاپ میں مبلغین کیلئے تربیتی ورکشاپ جمعية إحياء التراث الاسلامي کویت کی ایک فلاحی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں اسلامی ورثے اور روایات کے تحفظ کا مشن رکھتی ہے اوراسی مشن کے تحت اپنی متنوع سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے برس ہا برس سے مصروفِ عمل ہے۔پاکستان کے اطراف واکناف میں بھی اس تنظیم سے مبلغین ودعاة کی ایک بڑی تعداد وابستہ ہے جو مختلف مساجد میں خطابت وامامت یا دینی مدارس میں تعلیم وتدریس کی ذمہ داریاں اداکر رہے ہیں۔ ان حضرات کی تربیت کے لئے وقتاً فوقتاً ریفریشر کورسوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جس کے لیے بالخصوص موسم گرما کی تعطیلات سے فائدہ اُٹھایا جاتا ہے۔ ایسے ہی ایک تربیتی کورس کے لیے گذشتہ دنوں جامعہ لاہور الاسلامیہ میں جمعیة احیاء التراث الاسلامی کی طرف سے ملک گیر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ہفتہ بھر کی اس ورکشاپ میں ڈیڑھ صد کے قریب اہل علم نے شرکت کی جنہیں ملک کے مایہ ناز اہل علم ودانش نے دورِ حاضر کے اہم علمی ودعوتی موضوعات پرلیکچرز دیے۔ ورکشاپ کا مرکزی موضوع ’دورِ حاضر میں دعوتِ اسلام کو درپیش چیلنج‘ تھا۔صبح 8 بجے سے شام 7بجے تک روزانہ پانچ لیکچرز دیے جاتے اور ہر لیکچر کے بعد سوالات کا وقفہ بھی ہوتا۔ اس تربیتی ورکشاپ کا ایک اہم مقصد یہ بھی تھا کہ اسلام کے خلاف اُٹھنے والے فتنوں اور شکوک وشبہات سے علماے کرام کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ معاشرے میں موٴثر اور فعال کردار ادا کر سکیں۔ ورکشاپ میں بعض اہم موضوعات پر سیمینار اور سمپوزیم کا اہتمام بھی کیا گیا۔ یہ ورکشاپ جامعہ لاہور الاسلامیہ کے مدیر حافظ عبدالرحمن مدنی کی زیرسرپرستی منعقد ہوئی اور جمعیة احیاء التراث الاسلامی کی طرف سے اس کی نظامت کے فرائض حافظ محمد اسحق زاہد نے