کتاب: محدث شمارہ 292 - صفحہ 18
٭ اسلامک ریسرچ کونسل کے تحت علمی کتب کی اشاعت کے علاوہ دو انسائیکلوپیڈیاز کی تیاری بھی جاری ہے۔ یعنی دورِ نبوی سے اب تک مسلمان قاضیوں کے فیصلوں پر مبنی چار عالمی زبانوں میں ’انسا ئیکلو پیڈیا آف اسلامک جج منٹس‘ اور50 سے زائدعلمی جرائد کے مشترکہ موضوعاتی Indexes پر مشتمل انسا ئیکلوپیڈیا۔ آخر میں ایک بار پھر میں آپ حضرات کی تشریف آوری کا تہ دل سے شکرگزار ہوں اور آپ کو ٹرسٹ کے ان کاموں میں کسی نہ کسی طور پر شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ اگر کسی طور پر ایسا کرنا آپ کے لئے ممکن نہ ہو تو کم از کم اچھے مشوروں یا نیک دعاؤں کے ذریعے کارِ خیر میں ضرور شرکت فرمائیے۔ شکریہ !