کتاب: محدث شمارہ 292 - صفحہ 16
حاضرین کرام !
وقت کی کمی کے پیش نظر میں آخر میں نہایت اختصار سے اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کی سرگرمیوں کا خلاصہ آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں:
اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ آغاز سے ہی رفاہ ِعامہ اورتعلیم وتحقیق کے میدانوں میں مختلف نوعیت کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ تعلیم کے میدان میں علومِ اسلامیہ اور جدید علوم کی معیاری تعلیم کے علاوہ، تعلیم یافتہ طبقہ کے لئے مختلف نوعیت کے شارٹ کورسز اور ڈپلومہ کلاسز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ ملک کے دیگر حصوں کے علاوہ لاہور میں ’جامعہ لاہور الاسلامیہ‘ اور ’اسلامک انسٹیٹیوٹ‘ کے نام سے ٹرسٹ کے زیر اہتمام مردانہ اور زنانہ کئی ادارے کام کررہے ہیں۔ مزید برآں ٹرسٹ کی طرف سے کچی آبادیوں میں خصوصی طورپر جہالت وناخواندگی کے اِزالے کی غرض سے کئی مڈل اور ہائی سکولز بھی مصروفِ عمل ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرسٹ کے متنوع منصوبوں میں عصر حاضر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت کا بھی خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسلامی دانش گاہوں میں جامعۃ لاہور الاسلاميۃ کے تعلیمی امتیازات میں سے قرآنِ کریم کو اسلامی علوم کا مرکز ومحور بنانے اور سنت وسیرت کا بھرپور مطالعہ کروانے کے علاوہ جدید علوم وفنون بطورِ خاص شامل ہیں۔ اس درسگاہ کے علمی ماحول میں فرقہ وارانہ تعصب اور فقہی گروہ بندیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔جامعہ کے اعلیٰ تعلیمی معیار کے پیش نظر عالم اسلام کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹیاں جامعہ کی اسناد کو خصوصی قدرو منزلت دیتی ہیں۔ چنانچہ ہرسال جامعہ کے طلبہ بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیمی جامعات میں سکالر شپ حاصل کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ جامعہ کے طلبہ کے لئے انگریزی، سائنس، ریاضی اور سوشل سائنسز کی تعلیم کے علاوہ کمپیوٹر ٹریننگ بھی لازمی ہے جس کے لئے سیکنڈ شفٹ میں مڈل تا ایم اے کا باقاعدہ انتظام ہے۔ اس وقت جامعہ کے زیر نگرانی تین فیکلٹیاں کام کر رہی ہیں:
٭ شریعت وقانون فیکلٹی ٭ قرآن فیکلٹی اور ٭ سوشل سائنسز فیکلٹی
٭ ٹرسٹ کے زیر اہتمام صرف لاہور میں خواتین وحضرات کے لئے چار ’اسلامک