کتاب: محدث شمارہ 292 - صفحہ 14
سالوں سے متواتر ورکشاپس اور سیمینار بھی منعقد کئے جاتے رہے ہیں:
٭ اسلامک ویلفیئرٹرسٹ کے زیر اہتمام جامعة لاہورالاسلامية(Lahore Islamic University) میں 1995ء میں اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ کے تعاون سے اور1996ء میں ریاض کی امام محمد بن سعود یونیورسٹی کے تعاون سے قانون وقضا سے وابستہ حضرات کی شرعی ٹریننگ کے کورس منعقد کرائے گئے، جن میں عدلیہ سے وابستہ جج حضرات کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی رہی۔
٭ نئے ہزاریے کے آغاز سے قبل نومبر 2000ء میں دنیا بھر کے نمایاں ممالک کے مندوبین پر مشتمل لاہور میں ایک سہ روزہ بین الاقوامی سمپوزیم منعقد کیا گیا جس کا موضوع ’نئی صدی میں اُمت ِمسلمہ کو درپیش چیلنجز‘ تھا۔
٭ 2002ء کے موسم گرما میں سعودی عرب کے مشہور سرمایہ کار ادارے موٴسسة الراجحي کے تعاون سے سعودی جامعات میں زیر تعلیم طلبہ کی ورکشاپ منعقد کی گئی جسے اُس سال اسلامی موضوعات پر دنیا بھر میں ہونیوالی سب سے بہترین ورکشاپ کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔
٭ گذشتہ برس 50 سے زائد ممالک میں سرگرم مسلم نوجوانوں کی عالمی تنظیم ’ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ‘ کے تعاون سے پاکستان میں علومِ اسلامیہ کے فضلا کی ایک ورکشاپ منعقد کی گئی، جس کا موضوع ’اسلام کو درپیش عصری چیلنجز‘ تھا۔
سات دن سے لے کر دو ماہ کے دورانیہ پر مشتمل ان تمام تربیتی پروگراموں میں منتخب شرکا کی تعداد یک صدسے زائد رہی۔ میدانِ عمل میں مصروف حضرات اگر اسلام کے صحیح فہم کے حامل ہوں تو انہی کے ذریعے افراط و تفریط کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹرسٹ ایسے لوگوں کی ذہنی وفکری تربیت میں بطورِ خاص حصہ لیتا ہے۔اکیسویں صدی میں عالم اسلام کو جو چیلنجز درپیش ہیں، ان میں ایک بڑا چیلنج مسلمانوں پر’دہشت گردی کا الزام‘ ہے، جس کا مداوا بھر طور ضروری ہے۔
صدرِ مجلس اور مہمانانِ ذی وقار
حالاتِ حاضرہ پر اپنے مسلمان بھائیوں کی رہنمائی اور تعلیم وتربیت کے ذریعے ان کو جدید