کتاب: محدث شمارہ 292 - صفحہ 13
گردی کی جڑیں مٹانے کا کام شروع کردیا ہے، تو وہاں عالمی دہشت گردی کا سب سے بڑا نشانہ بننے والے بھی خود مسلمان ہی ہیں!!
اسلام بلاشبہ امن وسلامتی کا دین ہے اور اس میں انسان کے جان ومال کی بیت اللہ کی طرح حرمت وتعظیم کا سبق ملتا ہے۔ قرآنِ کریم کی رو سے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھنے والے مسلمان کسی انسان کو قتل کرنے کا سو چ بھی نہیں سکتے۔ اسلام کا تصورِ جہاد بھی دنیا میں امن وسلامتی کا ضامن ہے، لیکن اس دور میں اسلامی احکام کو من مانے مفہوم پہنا کر اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے اسے دہشت گردی کا مورِد ٹھہرایا جارہا ہے۔
آج کی تقریب میں آپ ’دہشت گردی اور اسلام‘ کے موضوع پر نامور اہل علم کے خیالات سماعت فرما رہے ہیں، میں میزبان ہونے کے ناطے انہی سے استفادہ پر اکتفا کررہا ہوں۔
صدرِ ذی وقار اور حاضرین مجلس
دورِ حاضر میں اسلام اور مسلمانوں کو ہمہ جہت چیلنجز کا سامنا ہے، جن کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی تعلیم و تحقیق کی طرف رجوع نہایت ضروری ہے۔ اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر نگرانی جہاں مختلف نوعیت کے تعلیمی وتحقیقی ادارے کام کررہے ہیں، وہاں زندگی کے مختلف میدانوں میں کام کرنے والے حضرات کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس کے لئے ہر سال مختلف نوعیت کی ورکشاپس اور ریفریشر کورسز کرائے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں بیرونِ ملک عالم اسلام کے دیگر ادارے بھی ہمارے شریک ِکار ہیں۔ بطورِ خاص گرمیوں کی تعطیلات میں مشترکہ تعاون سے ٹرسٹ کی یہ سرگرمیاں عروج کو پہنچ جاتی ہیں۔
اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے کئی سالوں سے روایت ساز جدوجہدکررہا ہے۔ اس کے تحت کام کرنے والے متنوع اداروں میں اُمت کو درپیش مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے اہم مقاصد کی تکمیل پیش نظر رکھی جاتی ہے۔ ٹرسٹ ہذا کے تحت تعلیم وتحقیق کے میدانوں میں مخصوص منصوبوں کے علاوہ علمی اور رفاہی میدانوں میں مصروفِ کار حضرات کی تربیت اور ذہن سازی کی طرف خاص طور پر توجہ دی جاتی ہے جس کیلئے کئی