کتاب: محدث شمارہ 291 - صفحہ 72
احکام نافذ ہوں گے جس میں علت خوراک اور ذخیرہ کرنا پائی جاتی ہو اور بعض کے نزدیک علت ناپ تول ہے جبکہ دیگرنے علت ِطُعم (ذائقہ) قرار دی ہے۔ جبکہ سونا اور چاندی میں علت ثمنیّت ہے، یعنی ان کا دیگر چیزوں کے لئے قیمت قرار پانا ہے۔ جملہ تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو: تفسیر اضواء البیان (1/201تا227) اور سود اُدھار کی دو قسمیں ہیں؛جاہلی دور کا سود، جس کی صورت یہ ہوتی تھی کہ ایک شخص ایک مدت تک اُدھار لے لیتا تھا جب ادائیگی کی میعاد ختم ہوجاتی تو قرض خواہ مقروض سے کہتا کہ رقم ادا کرو ورنہ مزید مدت کے عوض رقم میں اضافہ کرتا ہوں۔ عدم ادائیگی کی صورت میں اسی طرح اضافہ ہوتا چلا جاتا۔ جاہلی دور کے سود میں ایک صورت یہ بھی تھی کہ کوئی شخص ایک مدت کے لئے دس دینار دیتا اور کھتا میں پندرہ دینار وصول کروں گا۔( شیئرز کے کاروبار کی حیثیت سوال: کیا جائز کاروبار والی کمپنی کے شیئرز (Shares) (حصص) لینا جائز ہے؟ جواب: جائز ہے بشرطیکہ کسی شرعی ضابطہ کی خلاف ورزی نہ ہو۔ سوال: کیا اسٹاک ایکسچینج میں حصص (Shares) کی خریدوفروخت جائز ہے؟ جواب:اسٹاک ایکسچینج میں چونکہ مختلف صورتوں میں جائز وناجائز دونوں طرح کا کاروبار ہوتا ہے، اسلئے آدمی کو علیٰ وجہ البصیرت یقین ہو کہ یہ شکل خلافِ شرع نہیں تو درست ورنہ نہیں۔ قسطوں پر اشیا کی خرید سوال: آرمی CSD والے سی ڈی موٹر سائیکل نقد ۔/53500کا اور قسطوں پر تقریبا ۔ /60000 بشمول ۔/12000 ایڈوانس اور 30 قسطیں بحساب ۔/1584 دیتے ہیں۔ کیا قسطوں پر سی ڈی موٹر سائیکل لینا جائز ہے۔ (پروفیسر سید مبشر علی، بھکر) جواب: قسطوں پر خرید و فروخت جائز ہے بشرطیکہ معاملہ طے پاجانے کے بعد اس میں تبدیلی نہ ہونے پائے۔ سوال: ڈاکٹر عبدالماجد سرکاری ملازم تھے، اب ان کی بیوی پنشن لے رہی ہے۔
[1] ايلزبتہ لياگن ، بے اولاد مغرب: شرحِ آبادى ميں تنزل اور معاشى زوال ، ماہنامہ ترجمان القرآن لاہور،جون 2001ء، ص55 [2] صحيح مسلم : 1438 [3] صحيح بخارى:2542