کتاب: محدث شمارہ 291 - صفحہ 68
صحیح طریق سے انجام دے سکے اور ان لوگوں کا راستہ کاٹ سکے جو اس کی خانہ بربادی کے لئے کوشاں ہیں۔ (10) اتحاد، اس ضروری امر کو انتہائی تاکید کے ساتھ بیان کرنا چاہتا ہے کہ اسلامی ممالک کو اپنے سیاسی، اقتصادی اور اجتماعی نظام اور اپنے تعلیمی اور تربیتی مناہج کی اس طرح اصلاح کرنی چاہئے کہ اس کا ماخذ اُمت کے مسلمہ قواعد اور اُصول ہوں، تمدنی خصوصیات اور ثقافتی اقدار کا لحاظ رکھا گیا ہو لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے تاریخی و تکوینی مراحل اور دینی و وطنی اقدار پر آنچ نہ آتی ہو اور نہ ہی کسی بیرونی ہدایت کی بُو آتی ہو۔ (11) اتحاد اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ ساری کی ساری اُمت،چاہے وہ رعیت ہو یا حکومت، جسد ِواحد کی طرح اُن تمام حکومتوں پر دباوٴ ڈالیں جو اپنے مسلمان شہریوں پر عرصہٴ حیات تنگ کئے ہوئے ہیں اور جو آئے دن اسلامی شعائر کی اور مسلمانوں کے احساسات کی توہین کرتی رہتی ہیں اور جن میں خاص طور پر چیچنیا، کشمیر، برما، تھائی لینڈ، فلپائن اور چند دوسرے ممالک سرفہرست ہیں تاکہ ان ملکوں کے مسلمان شہری اپنے حقوق کامل طریق پر حاصل کرسکیں کہ جن میں آزادی راے، دینی شعائر کی ادائیگی اور مسلم اکثریتی علاقوں میں رائے دہی برائے آزادی کے حقوق شامل ہیں۔ (12) اتحاد، لبنانی عوام کو ان اندرونی اور بیرو نی سازشوں کے مقابلہ کے لئے ایک صف میں کھڑا ہونے کی اپیل کرتا ہے جو اس کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے اور اس کی قوت کو زک پہچانے کے لئے کوشاں ہیں اور انہیں اس قابل تعریف لبنانی مزاحمتی تحریک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی دعوت دیتا ہے کہ جس نے صہیونی دشمن کے چھکے چھڑا دیے اور ارضِ لبنان کے بڑے حصے کو آزاد کرالیا۔ اتحاد کی نظر میں اس وقت تمام لبنانیوں کا یہ فرض ہے کہ وہ گروہی انتشار چاہنے والوں اور داخلی طور پر فتنہ کھڑا کرنے والوں کے سامنے پوری قوت کے ساتھ سینہ سپر ہوجائیں تاکہ لبنان اہل لبنان کے لئے ایک شریفانہ اور آزاد وطن کا اور تمام اہل عرب کے لئے ایک محفوظ قلعہ کا رُوپ دھار سکے۔ اور آخر میں ہماری ایک ہی پکار ہے کہ سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔ صدراتحاد ڈاکٹر یوسف القرضاوی
[1] Patrick J, Buchanan, The Death of the West: How dying populations and immigrant invasions imperil our country and civilization, New York 2002, [2] Ibid, P:218 [3] William J. Bennett, The Broken Hearth: Reversing the moral ollaps of the American family, New York 2002.