کتاب: محدث شمارہ 291 - صفحہ 66
خود ایک جانبدارانہ موقف اختیار کئے ہوئے ہیں اور اس طرح ایک دُھرے معیار کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (5) اتحاد پوری دلچسپی کے ساتھ پوپ بینی ڈکٹ (XVI) کے مختلف ادیان کے مابین مذاکرات کے اُصول کو اپنانے سے متعلق بیان سے آگاہ ہے اور ہر اُس شخصیت کو خوش آمدید کہتا ہے جو باہمی بات چیت کی حامی ہے اور ہر ممکن وسیلہ کو بروئے کار لاکر بنی نوعِ انسان کے مابین نفرت اور کراہت کو دور کرنے کے لئے کوشاں ہو، اور یورپ کے اُن کیتھولک کارڈینل کی دعوت کو بھی خوش آمدید کہتا ہے کہ جس میں اسلام اور عیسائیت کو پیش آمدہ تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوں کو مستقبل کا حلیف قرار دیا گیا ہے کہ جن میں سب سے بڑا چیلنج وہ موجودہ طرزِحیات ہے جو نہ صرف مادّیت میں پوری طرح غرق ہے بلکہ اُن تمام اخلاقی اقدار اور ضابطوں سے بھی مادر پدر آزاد ہے کہ جو تمام ادیان کے نزدیک مسلمہ اُصولوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اتحاد اُن قابل احترام کارڈینل (پادری) حضرات کی اس رائے کو قابل قدر نگاہ سے دیکھتا ہے کہ اسلام اور اہل اسلام کے ساتھ مل کر کام کرنا نہ صرف یورپ میں بلکہ تمام عالم اسلام میں امن قائم کرنے میں بڑا مددگار ثابت ہوگا۔ (6) اتحاد، بین الاقوامی کانفرنس کے اتحادِ اسلامی کے موضوع پر طہران (اسلامی جمہوریہ ایران) میں منعقدہ اٹھارویں اجلاس کے اختتامی بیان کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور خاص طور پر اس تجویز کو کہ بین الاقوامی سطح پر مسلم مفکرین کے مابین تعلقات اور تعاون کے طریقوں کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ اُمت کے مسائل کا حل نکالا جاسکے، مسلم ممالک کے وسائل نشرواشاعت کی مناسب رہنمائی کی جاسکے اور جدید سے جدید معلومات کا ساتھ دینے کے لئے اُن کے معیار کو بلند کیا جاسکے اور اسلام کے خلاف میڈیا میں پھیلائے گئے افکار کا منہ توڑ جواب دیا جاسکے اور ایسے ہی وہ کانفرنس کی اس تجویز کو بھی خوش آمدید کہتا ہے کہ عالم اسلام میں جہاں کہیں بھی غیر ملکی قبضے کے خلاف اسلامی مزاحمتی تحریکیں جاری ہیں، اُن کی مدد کی جائے اور تمام ایسے مخلص حضرات کے نام اس دعوت کو بھی سراہتا ہے کہ وہ اُن منفی طرزِ سلوک کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کی کوشش کریں کہ جن میں اسلامی تحریکات مبتلا ہوسکتی ہیں اور جن میں فکری اور عملی انتہا پسندی اور بلا منصوبہ بندی عمل بھی شامل ہے کہ جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔ (7) اتحاد، عراق اور فلسطین میں قابض فوجوں کی ان تمام گھناوٴنی حرکات کی شدید مذمت
[1] World Bank, " World Development Report 1990",Oxford 1990, : 82 [2] Prepairing for the twenty first century ,P:40 [3] Neil W. Chamberlain, Beyond Malthus: Population and power, New York & London 1970, P: 54,55. [4] Jean Claude Chesnais, " The Africanization of Europe", The American Enterprise Institute, no.3, (May/June 1990) P:24