کتاب: محدث شمارہ 291 - صفحہ 65
رہیں۔ انہی دنوں عالمی اور امریکی میڈیا نے گوانتاناموبے میں قرآنِ کریم کی بے حرمتی کے واقعات نقل کئے ہیں جس سے صراحةً مسلمانوں کی مقدس ترین متاع کی بے حرمتی، تمام دنیا میں مسلمانوں کے جذبات کی اشتعال انگیزی اور اُن اخلاقی اقدار کی توہین کی غمازی ہوتی ہے کہ جس کے بارے میں دو صاحب ِعقل اختلاف نہیں کرسکتے۔ اتحاد امریکی ذمہ دار افراد سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملہ کی فوری تحقیق کی جائے، جلد ازجلد اس تحقیق کے نتائج کا اعلان کیا جائے، اس مجرمانہ فعل کے مرتکب حضرات کو قرارِ واقعی سزا دی جائے اور اس افسوسناک واقعہ پر تمام مسلمانوں سے معافی مانگی جائے۔ اتحاد ان کوششوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو عالم اسلام کے مختلف ممالک میں سرکاری اور عوامی طور پر اس واقعہ کی مذمت کے لئے کی گئیں۔ اتحاد امریکی سپاہ کی اُن حرکتوں کی بھی شدید مذمت کرتا ہے جو انہوں نے گوانتاناموبے اور ابوغریب کی جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ضمن میں کی ہیں اور ان انسانیت سوز حرکتوں کا ارتکاب کرنے والوں کا موٴاخذہ اور انہیں سزا دینے کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔ (4) اتحاد اقوامِ متحدہ کی حقوقِ انسانیت سے متعلق ذیلی کمیٹی کی اس تاریخی قرار داد کو خوش آمدید کہتا ہے کہ جس میں اسلاموفوبیا کے ضمن میں کی گئی تمام کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کی شدید ضرورت کا اظہار کیا گیا ہے اور اس نسلی اور عنصری ظلم و بربریت کی مذمت کی گئی ہے جو اس جنگ کا حصہ بن چکا ہے،جسے مغربی ممالک نے دہشت گردی کو مٹانے کی آڑ میں مسلمانوں پر مسلط کیا ہوا ہے۔ اس موضوع کو اُٹھانے پر اتحاد ، اوآئی سی (OIC) کے قابل تکریم مو قف کی تعریف کرتا ہے اور اُن اسلامی ممالک کی بھی جنہوں نے یہ موقف اپنایا اور ان کی اس بات کی بھی تائید کرتا ہے کہ دین اسلام کو اس طرح پیش کرنا کہ جس میں شدت پسندی کا دخل ہو اور جس کے ڈانڈے دہشت گردی سے جوڑے جاسکیں، دین اسلام کی صحیح تصویر کو بگاڑنے اور نفرت کی ثقافت کو اُجاگر کرنے کے مترادف ہے اور جس کی بنا پر مسلمان مزیدزیادتیوں کا نشانہ بنے ہیں اور ان کی عبادت گاہیں اور قابل احترام جگہیں پچھلے دنوں بار بار غارت گری کا شکار بنتی رہی ہیں۔ اتحاد، امریکہ، کینیڈا اور یورپین یونین کے ممالک کا اس قرار داد سے اس بنا پر موافقت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتا ہے کہ یہ قرار داد بقول ان کے اسلام کے علاوہ دوسرے ادیان اور مذہبی گروھوں کا احاطہ نہیں کرپائی حالانکہ وہ بھول جاتے ہیں کہ ’سامیت دشمنی‘ کے نام پر وہ
[1] Paul Kennedy, Preparing for the twenty first century,New York 1993, P: 42 [2] John G. Stoessinger, the Might of Nations: World Politics in ur time rev. ed., New York, 1965, P: 20