کتاب: محدث شمارہ 291 - صفحہ 62
کتاب: محدث شمارہ 291
مصنف: حافظ عبد الرحمن مدنی
پبلیشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور
ترجمہ:
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
فکرونظر ڈاکٹر صہیب حسن، لندن
مسلم علما کا عالمی اتحاد :تعارف اور قراردادیں
’علماے مسلمین کا عالمی اتحاد‘ پچھلے سال 11/ جولائی میں قائم کیا گیا تھا۔ تاسیسی اجلاس لندن میں منعقد ہوا تھا، جس میں برطانیہ اور عالم اسلام سے تین سو کے قریب مندوبین شریک ہوئے تھے۔ مقصد یہی تھا کہ اُمت ِ مسلمہ کو پیش آمدہ مسائل میں علما رہنمائی دے سکیں اور کسی بھی داخلی یا خارجی دباوٴ کے بغیر کلمہ حق کہتے رہنے کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں۔ اتحاد کے اوّلین داعی شیخ محمد یوسف قرضاوی کو بالاتفاق صدر منتخب کیا گیا اور اُن کی معاونت کے لئے تین نائب صدور کا انتخاب عمل میں آیا جو اُمت ِمسلمہ میں موجود تین فقہی اور عقائدی رحجانات کی نمائندگی کررہے تھے اور وہ تھے:موریطانیہ کے سابق وزیرعدل اور ایک عظیم علمی شخصیت شیخ عبداللہ بن بیہ، تقریب بین المذاہب کی عالمی مجلس کے روحِ رواں ایران کے آیت اللہ محمد علی تسخیری اورسلطنت ِعمان کے شیخ احمد بن حمد خلیلی۔ مصر کے ایک مشہور وکیل اور صحافی جناب سلیم العواء کو سیکرٹری جنرل کا منصب دیا گیا۔ مندوبین میں سے 20/ افراد پر مشتمل مجلس أمناء (ٹرسٹیز کونسل) ترتیب دی گئی جن میں مذکورہ پانچ افراد کے علاوہ مندرجہ ذیل افراد شامل ہیں:
(6)شیخ فیصل مولوی ( لبنان) (13) ڈاکٹرصہیب حسن (برطانیہ)
(7) ڈاکٹر احمد العال (مصر) (14) ( شیخ احمد لیمو (نائیجیریا)
(8) شیخ عبداللطیف المحمود (بحرین) (15) ڈاکٹر جمال بدوی (کینیڈا)
(9) ڈاکٹراحمدالریسونی (مراکش) (16) شیخ عصام الدین بشیر (سوڈان)
(10) شیخ خالد المذکور (کویت) (17) ڈاکٹرمحمد ہیثم الخیاط (سوریا)
(11) ڈاکٹرعلی قرہ داغی (قطر) (18) ڈاکٹرمحمدعمرالزبیر (سعودی عرب)
(12) شیخ عبدالرحمن آل محمود(قطر) (19) ڈاکٹرمحمد ہدایت (انڈونیشیا)
(20) ڈاکٹرعمارالطالبی (تیونس) (21) ڈاکٹر بسام الصباغ (سوریا)
[1] پروفیسر ادارہ علوم اسلامیہ ، جامعہ پنجاب ، لاہور
مقالہ برائے ’ انٹرنیشنل علماء کانفرنس ‘ 2005ء ، اسلام آباد 4 تا 6 مئی 2005ء زیر اہتمام : وزارت بہبود آبادی پاکستان