کتاب: محدث شمارہ 287 - صفحہ 32
ہرگز قبول نہیں کی جاسکتی۔ گویا ائمہ سلف نے سیاسی مسائل میں بھی آمریت کو منظور نہ کیا اور ا س کی خاطر اپنی جان اور عزت بھی داوٴ پر لگا دی۔27
بعض دانشو رعلامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی آرا کو ترجیح دیتے ہوئے جب ائمہ اسلاف پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ ملوکیت کی حمایت کے لئے فقہی موشگافیاں کرتے رہے، اس لئے ائمہ اسلاف کی پیروی کی بجائے جمہوری دور میں آزاد عوامی آرا کا احترام کیا جائے گا توا ن کی رائے پر تعجب ہوتا ہے۔ کیا مذکورہ بالا قربانیوں کے بعد اُمت کے محسنوں کو دورِ ملوکیت کا پروردہ کہا جاسکتا یا ان کو آمریت کی ہم نوائی کا طعنہ دیا جاسکتا ہے؟
اس بحث سے یہ بات بخوبی واضح ہوجاتی ہے کہ اگر ان ائمہ سلف کی آرا اس بنا پر دین میں لازمی حجت تسلیم نہیں کی جاسکتیں کہ وہ انفرادی حیثیت رکھتی ہیں تو کیا علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی رائے بھی انفرادی رائے نہیں، اس رائے پر کون سی اسمبلی کا اجماع ہوچکا ہے؟ الغرض اگر ائمہ سلف رحمۃ اللہ علیہ کی تقلید بُری شے ہے تو یہی شے علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا نام آجانے سے قابل تعریف کیونکر ہوجائے گی؟ علامہ اقبال، جو بذاتِ خود تقلید کے بجائے اجتہاد پر زور دیتے ہیں، کیسے اپنی تقلید پر راضی ہوسکتے تھے؟ (جاری ہے)
حواشی وحوالہ جات ……………………………………
1 ا. اقبال رحمۃ اللہ علیہ ، علامہ محمد:تشكيل جديد الٰہياتِ اسلاميہ ، اُردو مترجم:سيد نذير نيازى، مكتبہ كارواں پريس، انار كلى لاہور (1958ء) ص242، 243 ، 268، 275
ب. ’اشراق‘، ماہنامہ، لاہور (جون 2001ء) ص31، 32 مدير: جاويد احمد غامدى
ج. افضال ريحان:اسلامى تہذيب بمقابلہ مغربى تہذيب،انٹرويو ناصر شمسى،مطبع دار التذكير (2004ء) ص324، 325، 334
د. ’ميثاق‘ ، ماہنامہ لاہور ( اكتوبر 1997ء) ص 19 مدير : ڈاكٹر اسرا راحمد
ہ. يوسف گورايہ ، ڈاكٹر محمد: روزنامہ نوائے وقت،لاہور 18/نومبر 1986ء
و. ’طلوعِ اسلام‘، ماہنامہ لاہور (اكتوبر 1992ء)
ز. يوسف گورايہ ، ڈاكٹر محمد:جديد اسلامى رياست ميں تعبير شريعت كا اختيار، شيخ محمد اشرف،لاہور
2 ’ميثاق‘، ماہنامہ لاہور (اكتوبر 1997ء) ص 25 مدير: ڈاكٹر اسرار احمد
3 1. امين احسن اصلاحى، مولانا : اسلامى قانون كى تدوين، مكتبہ مركزى انجمن خدام القرآن ، لاہور (جون1976ء) ص 43، 44، 63