کتاب: محدث شمارہ 286 - صفحہ 223
سے طبع ہوئی۔ آخر سے نامکمل و ناقص ہے۔ (8) الأوفاق: یہ مختصر رسالہ نجوم کے اوقات اورشروط سے متعلق ہے۔ ایک بار کوٹ ادّو سے شائع ہوا ہے۔ (9) السر المكتوم: یہ رسالہ نجوم کے احکام اور اعداد و حروف کے اسرار پرمشتمل ہے۔ ایک مرتبہ ملتان سے اور ایک مرتبہ کوٹ ادّو سے شائع ہوا ہے۔ (10) الاكسير الأعظم: علم طب سے متعلق یہ ایک عظیم الشان ضخیم کتاب ہے۔انگریز دور ِ حکومت میں ڈاکٹر لائنزچانسلرجامعہ پنجاب نے لکھا ہے کہ یہ کتاب مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور میں طبع ہوئی۔ (11) مخزنِ سليماني: حکیم شمس الدین بہاولپوری نے ’الاکسیر الاعظم‘ کے جزوِ ثالث کا عربی سے اُردو ترجمہ کیا ہے۔ اسی کا نام ’مخزنِ سلیمانی‘ ہے۔ یہ کتاب 1906ء کو مطبع نول کشور سے طبع ہوچکی ہے۔ (12) إيمانِ كامل: یہ فارسی میں منظوم ہے۔ اس میں مثنوی کے انداز پراسلامی عقائد بیان کئے گئے ہیں ۔ مکتبہ فاروقیہ ملتان سے ایک بار شائع ہوچکی ہے۔ تاریخ طباعت مذکور نہیں ۔ (13) النبراس:یہ ’شرح العقائد‘ کی شرح ہے۔ برصغیر کے مختلف مطابع سے متعدد مرتبہ شائع ہوچکی ہے۔ قیامِ پاکستان کے بعد ایک بار ملتان سے اور ایک بار سرگودھا سے شائع ہوچکی ہے۔ مخطوطات (1) كوثر النبي صلی اللہ علیہ وسلم : جزء ثانی، ہمیں اس کتاب کے ایک نسخہ کی استاذ داوٴد لاہوری کے ہاں اطلاع ملی جسے ان سے ایک سعودی شخص خرید کرلے گیا۔ اس کاایک نسخہ علامہ پیر سید محب اللہ شاہ الراشدی رحمۃ اللہ علیہ پیر آف جھنڈا ، سندھ کے مکتبہ میں بھی موجود ہے۔ (2) الترياق: یہ رسالہ طب ِنبوی سے متعلق ہے۔ اس کی فوٹو سٹیٹ مولوی خدا بخش مدرّس خیرالمدارس، ملتان کے مکتبہ میں موجود ہے۔ (3) التعليقات على تهذيب الكلام للتفتازاني: اس کا ایک نسخہ مولوی خدا بخش