کتاب: محدث شمارہ 286 - صفحہ 222
بلا تحقیق مطبوعہ کتب (1) كوثر النبي صلی اللہ علیہ وسلم وزلال حوضه الروي: یہ مفید کتاب اُصولِ حدیث سے متعلق ہے۔ اس کا جز اوّل ملتان سے طبع ہوا تھا اور دوسرا جز تاحال طبع نہیں ہوسکا۔ (2) زمرد أخضر وياقوت أحمر: موٴلف نے علم طب سے متعلق ایک ضخیم کتاب تالیف کرنے کا اعلان کیا تھا اور کتاب لکھنا شروع کی تھی۔ مگر بعض رکاوٹوں کی بنا پر اسے پایہٴ تکمیل تک نہ پہنچا سکے۔ شائقین کو انتظار تھا۔ عجلت کے پیش نظر موٴلف نے ’الاکسیر‘کی تلخیص کردی۔ جس کا نام ’زمرد اخضر و یاقوت احمر‘ رکھا۔ اس کی تالیف 1228ھ کو ہوئی اور یہ کتاب لاہور سے 1345ھ کو شائع ہوئی۔ (3) عنبر أشهب: یہ رسالہ علم طب کے مبادی پر مشتمل ہے۔ آپ نے یہ رسالہ علم طب کے مبتدی طلبہ کے لئے لکھا۔ 1234ھ میں اس کی تالیف ہوئی او رلاہور سے 1345ھ میں زمرد اخضر کے ساتھ طبع ہوا۔ (4) الصمصام: یہ مختصر رسالہ اُصول تفسیر سے متعلق ہے۔ مکتبہ سلفیہ ملتان سے طبع ہوا۔ اس پر سالِ طباعت مذکور نہیں ۔ یہ رسالہ درمیان میں سے ناقص بھی ہے۔ (5) الناهية عن ذم معاوية: یہ کتاب ایک مقدمہ اور سترہ فصول پر مشتمل ہے۔ اس میں احادیث، اقوالِ صحابہ رضی اللہ عنہم و تابعین رحمۃ اللہ علیہم اور فقہاء رحمۃ اللہ علیہم و محدثین رحمۃ اللہ علیہم کے اقوال و آرا کی روشنی میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے مناقب بیان کئے گئے ہیں ۔ اس کی تالیف 1232ھ میں ہوئی۔ ملتان سے متعدد مرتبہ یہ کتاب شائع ہوئی۔ الناہية عن طعن أميرالموٴمنين معاوية کے نام سے 1998ء میں استنبول، ترکی سے بھی شائع ہوچکی ہے۔ (6) الخصائل الرضية: اس میں آپ نے اپنے شیخ حافظ محمد جمال اللہ ملتانی کے احوال، اقوال اور مناقب ذکر کئے ہیں ۔ یہ 1325ھ کو مطبع ابی العلا، آگرہ سے ’گلزارِ جمالیہ‘ کے نام سے طبع ہوچکی ہے۔ (7) مرام الكلام في عقائد الاسلام: اس میں علم الکلام کے مباحث ہیں ۔ ملتان