کتاب: محدث شمارہ 286 - صفحہ 201
ان کا ’سکائیSky ٹی وی‘ چینل ہے جس کے برطانیہ اور آئر لینڈ میں 66 لاکھ ناظرین ہیں ۔ مردوخ نے 1969ء میں ’دی سن‘ اور ’نیوز آف دی ورلڈ‘ خریدے۔ ’دی ٹائمز‘ اور ’سنڈے ٹائمز‘ 1981ء میں خریدے اور ان کی سرکولیشن ایک کروڑ تک ہے جو کل مارکیٹ کا 30 فیصد ہے اور ہاوٴس آف لارڈز کی طرف سے کمیونی کیشن بل پاس ہونے کے بعد وہ ’چینل 5‘ کے 20 فیصد حصص خرید سکتے ہیں ۔ امريكه میں انہوں نے ٹی وی چینل اور اخبارات خریدنے کے لئے اپنی شہریت بھی بدل لی۔ معروف فلم پروڈکشن ہاوٴس ٹويٹنتھ سنچرى فاكس 1985ء میں 57 کروڑ 50 لاکھ ڈالر میں خریدا اور اس ادارے نے ہی دنیا کی سب سے کامیاب فلم ’ٹائی ٹینک‘ بنائی۔ امریکہ میں ان کا ’فاکس نیوز‘ کیبل نیوز چینل بھی ہے جس نے امریکہ کے مقبول چینل ’سی این این‘ کو بھی شکست دے دی۔ اس کے علاوہ ’فاکس ٹی وی‘ ہے جو امریکہ کا چوتھا بڑا ٹی وی نیٹ ورک ہے۔ اس چینل نے سمپنز اور جوئے مليئر جیسے مقبول شو پیش کئے۔ اس کے علاوہ امریکہ میں ان کا ’ہارپر کولنز‘ کے نام سے ایک پبلشنگ ہاوٴس ہے جس کا شمار دنیا کے چند بڑے پبلشنگ ہاوٴسز میں ہوتا ہے، اس پر انہوں نے 80 کروڑ ڈالر خرچ کئے۔ اٹلی میں ان کے ٹی وی چینل کی اجارہ داری ہے جہاں پر اُنہوں نے 83 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کاسیٹلائٹ ٹی وی ’ٹیلی پوی‘ خریدا۔ اس کے علاوھ انہوں نے اٹلى میں ہی ’سٹریم‘ جسے سکائی اٹالیہ بھی کہتے ہیں قائم کیا جس کے 20 لاکھ ناظرین ہیں ۔ چين میں انہوں نے 2001ء میں ’سٹار ٹی وی‘ کے قیام کی اجازت حاصل کی۔ یہ چینل گوانڈانگ صوبے میں قائم کیاجائے گا اور ایک اندازے کے مطابق اس چینل کے چار کروڑ دس لاکھ ناظرین ہوں گے۔ یاد رہے کہ چین میں سرکاری طور پر کیبل ٹی وی نہیں ہے۔ بهارت میں ان کی سلطنت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جہاں ان کا’سٹار ٹی وی‘ نمبر ون تفریحی پلیٹ فارم ہے جو 11 چینلوں پر دلچسپ پروگرام پیش کررہا ہے۔ آسٹريليا تو مردوخ کی پرانی شکارگاہ ہے جہاں پران کاٹی وی چینل ’فاکس ٹیل‘ سب