کتاب: محدث شمارہ 286 - صفحہ 180
طرح حاضر اور گواہ ہو جو یہاں سے غائب ہیں ؟ اور ان لوگوں کی طرح غلام ہو جو آقا بن بیٹھے ہیں ؟میں تمہیں دانائی کی باتیں سناتا ہوں لیکن تم ان سے نفرت کرتے ہو، اور میں تمہیں پتھر کو موم کردینے والی نصیحت کرتا ہوں لیکن تم ان سے بدکتے ہو، میں تمہیں باغیوں سے جہاد کرنے کی ترغیب دیتا ہوں اور ابھی اختتام تک نہیں پہنچتا کہ تم سبا کے قبائل کی طرح بکھر جاتے ہو اور اپنی مجلسوں کی طرف لوٹ جاتے ہو اور اپنی خیرخواہی کی باتوں کو فریب سمجھنا شروع کردیتے ہو۔ میں صبح کو تمہیں سیدھا کرکے روانہ کرتا ہوں اور تم شام کو اس اونٹنی کی طرح واپس لوٹ آتے ہو جو اپنے نومولود بچے کی طرف لوٹ آتی ہے۔ تمہیں سیدھا کرنے والا بھی عاجز آگیا ہے اور سیدھا ہونے والا بھی پریشان ہوگیا ہے!! اے بدنوں کے اعتبار سے موجود اور عقلوں کے اعتبار سے غائب دماغ فدائیو، کیسے عجیب فدائی؟! جن کی خواہشات مختلف ہیں اور ان کے امرا ان کی وجہ سے مصیبت میں مبتلا ہیں ۔ تمہارا امیر اللہ کی اطاعت کرتا ہے اور تم اس کی نافرمانی کرتے ہو … واللہ! میں پسند کرتا ہوں کہ معاویہ رضی اللہ عنہ مجھ سے یوں تبادلہ کرلے جیسے درہموں کے تبادلے میں دینار کا تبادلہ کیا جاتا ہے، وہ مجھ سے تمہارے جیسے دس فدائی لے لے اور مجھے اپنا ایک فدائی دے دے!! اے اہل کوفہ! میں تم میں تین طرح کی اور دو طرح کی خصلتیں دیکھ کر حیران و پریشان ہوں کہ سننے والے بھرے، اور بولنے والے گونگے اور دیکھنے والے اندھے۔ نہ تو جنگ کے موقعہ پر دلیر اور جوان مرد، اور نہ آزمائش کے وقت قابل اعتماد دست ِراست، تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں ۔ اے وہ اونٹو! جن کے چرواہے غائب ہیں جب انہیں ایک طرف سے اکٹھا کیا جاتا ہے تو وہ دوسری جانب سے بکھر جاتے ہیں ۔“ چونکہ عربی جیسی فصیح وبلیغ زبان کا دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے اس لئے ترجمے میں وہ بلاغت نہیں ہوتی جو اصل عربی زبان میں ہوتی ہے، اس لئے مناسب ہے کہ امیرالموٴمنین کے اصل خطبے پر غائر نظر ڈالی جائے، ان شاء اللہ آپ کو یقین آجائے گا کہ اگر اہل شام یا اہل حجاز یہ خطبہ سن لیتے تو ان کی شجاعت و حمیت بھڑک اُٹھتی اور وہ شیرانِ و غا بن جاتے لیکن کوفی وفانماووٴں کے دلوں پر اس طرح کے خطبوں کا کچھ اثر نہ ہوا بلکہ انہوں نے اہم اور نازک موڑ پر آپ کا ساتھ چھوڑ دیا اور ایک نہایت خطرناک دھمکی دی، چنانچہ ہم اس دھمکی کی تفصیل ایک مشہور شیعی سکالر ڈاکٹر احمد راسم النفیس کی زبانی بیان