کتاب: محدث شمارہ 286 - صفحہ 176
ہشتم: امام علی بن موسیٰ رحمۃ اللہ علیہ المعروف بہ الرضا ان کے متعلق امام ذہبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : كان من العلم والدين والسوٴدد بمكان ”کہ آپ علم، دین اور سردار کے اعلیٰ مقام پر فائز تھے۔“ اور یہ بھی فرماتے ہیں : وقد كان علي الرضا كبير الشأن أهلا للخلافة ‘‘[1] نہم: امام محمد بن علی الملقب بہ الجواد كان يعد من أعيان بني هاشم وهو معروف بالسخاء والسوٴدد ” آپ بنوہاشم کے سربرآوردہ اشخاص میں سے تھے اور سخاوت اور سرداری میں مشہور تھے۔“ ٭ خطیب بغدادی رحمۃ اللہ علیہ ، اہل السنت کا موقف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ وہ تمام ازواجِ مطہرات سے عقیدت رکھتے ہیں ۔ اور جو ان پاکدامنوں کو یا ان میں چند ایک کو کافر قرار دے، وہ خود اُسے کافر قرار دیتے ہیں ۔ اور وہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حسین اور مشہور اسباطِ رسول سے عقیدت و محبت رکھتے ہیں مثلاً حضرت عبداللہ بن حسن رضی اللہ عنہ ، حضرت علی بن حسین رضی اللہ عنہ (زین العابدین)، حضرت محمد رحمۃ اللہ علیہ بن علی بن حسین (الباقر)، حضرت جعفر بن محمد (الصادق)، حضرت موسیٰ بن جعفر (الکاظم)، حضرت علی بن موسیٰ (الرضا) اور اسی طرح حضرت امیرالمومنین علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی ساری اولاد جیسے حضرت عباس بن علی رحمۃ اللہ علیہ ، حضرت عمر بن علی رحمۃ اللہ علیہ ، حضرت محمد بن علی رحمۃ اللہ علیہ (ابن الحنفیہ)