کتاب: محدث شمارہ 286 - صفحہ 174
امام محمدبن سعد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : كان ثقة مأمونا كثير الحديث عالى رفيعا ورعا“ (ابن سعد:5/214) ” آپ ثقہ،معتمد اور کثیرالحدیث تھے اور بڑے نفیس ،متقی اور عالی مرتبہ انسان تھے۔“ پنجم: امام محمد بن علی بن حسین رحمۃ اللہ علیہ المعروف بہ امام باقر ان کے متعلق اہل السنہ کے امام محمد بن سعد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : كان كثير العلم والحديث“ ” آپ علم اور حدیث کے بحرزخار تھے۔“ اور امام صفدی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : هو أحد مَن جمع العلم والفقه والديانة ”کہ آپ ان ہستیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے علم، فقہ اور دین کو جمع کیا ہوا ہے۔“ اہل السنہ کے امام محمد بن احمد بن عثمان ذہبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ولقد كان أبو جعفر إماما مجتهدا ،تاليا لكتاب الله، كبير الشأن ‘‘ ”امام ابو جعفر مجتہدانہ شان رکھتے تھے، اللہ کی کتاب کے قاری اور عظیم المرتبت شخص تھے۔“ آگے فرماتے ہیں : ونُحِبُّه في الله لما تجمع فيه من صفات الكمال “ (سیر اعلام النبلاء :1/404) ”ہم اللہ کیلئے ان سے محبت کرتے ہیں کیونکہ ان میں کمال کی بہت سی صفات یکجا تھیں ۔“ امام ذہبی رحمۃ اللہ علیہ کے بقول حفاظ نے ان کے اقوال کو حجت تسلیم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ششم: امام جعفر بن محمد ہاشمی رحمۃ اللہ علیہ الملقب بہ الصادق ان کے متعلق امام اہل السنہ ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ما رأيت أفقه من جعفر بن محمد ” میں نے امام جعفر بن محمد الصادق رحمۃ اللہ علیہ سے بڑھ کر کسی کو فقیہ نہیں پایا۔“ امام ابوحاتم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ”ثقة لايسأل عن مثله ” آپ ثقہ ہیں ، آپ جیسے آدمی کے متعلق پوچھنا بھی بے کارہے۔“ امام ذہبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : جعفر بن محمد بن علي بن الشهيد أبي عبد الله ريحانة النبي صلی اللہ علیہ وسلم