کتاب: محدث شمارہ 286 - صفحہ 129
اہل بدعت کی تردید میں اہل السنة و الجماعہ کا طریقہ اس سلسلے میں اسلاف اہل سنت نے کتاب و سنت پر مبنی نہایت مثبت اور مسکت طریقہ اختیار کرتے ہوے نہایت علمی اندازسے ان بدعات کاردّکیا ہے۔ وہ پہلے اہل بدعت کے شبہات پیش کرتے ہیں ، پھرمدلل اندازسے ان کے شبہات کا توڑ کرتے ہوئے کتاب وسنت سے یہ ثابت کرتے ہیں کہ سنت کو لازم پکڑنا اور بدعات و خرافات سے باز رہنا بہرحال ضروری ہے۔ اور اس سلسلے میں انہوں نے وعظ وارشاد اور تصنیف و تالیف سے کام لیا اوراپنی کتابوں میں ایمانیات وعقائد کے متعلق شیعہ، خوارج، جہمیہ ، معتزلہ اور اشاعرہ کے گمراہ کن نظریات کا پوری قوت اور پرزور انداز سے ردّ کیا ۔ اور علماء اہل سنت نے عقیدہ کے موضوع پر خاص طور پر کتب تالیف کیں ۔مثلاً امام احمد نے جہمیہ کے ردّ میں ایک کتاب لکھی۔ اسی طرح عثمان بن سعید دارمی ، شیخ الاسلام ابن تیمیہ ان کے شاگرد علامہ ابن قیم ، شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب اور دیگر ائمہ نے ان تمام فرقِ باطلہ نیز قبوریوں اور صوفیوں کے ردّ میں مفید کتابیں لکھیں ۔ بدعات کی تردید میں بھی بہت سی کتابیں موجود ہیں ۔ بطورِ مثال کے ان میں سے چند کاتذکرہ کیا جاتا ہے۔ قدیم کتب میں سے: (1) الاعتصام از امام شاطبی رحمۃ اللہ علیہ (2) اقتضاء الصراط المستقيم از شخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ جس کا بڑا حصہ اہل بدعت کے رد پر مشتمل ہے۔ (3) إنكار البدع والحوادث از ابن وضاح رحمۃ اللہ علیہ (4) الحوادث والبدع از طرطوشی رحمۃ اللہ علیہ (5) الباعث على إنكار البدع والحوادث از ابو شامہ رحمۃ اللہ علیہ (6) منهاج السنة النبوية فى الرد على الرافضة والقدرية از ابن تیمیھ رحمۃ اللہ علیہ جدید کتابوں میں سے (1) الإبداع فى مضار الإبتداع از شیخ علی محفوظ رحمۃ اللہ علیہ