کتاب: محدث شمارہ 285 - صفحہ 92
پرانی مثالوں کو چھوڑ کر قرآن پاک سے مثالیں جمع کریں، یہ کام نہایت آسان ہے۔ اور قرآں کریم سے ہر مثال مل جاتی ہے اور اس کی برکت سے آسانی بھی ہوگی۔ ان شاء اللہ ذخیرۂ الفاظ کے لئے جس طرح انگریزی کی کتب میں فارموں کے عنوان سے ایک طویل لسٹ ہوتی ہے go, went, gone اسی طر ح آپ بھی افعال کی ایک فہرست دے سکتے ہیں۔ آپ صرف ھو کا صیغہ مع معنی لکھیں اور یاد دہانی کرائیں کہ اس ایک لفظ سے کم از کم ۷۴الفاظ بنا ئے جاسکتے ہیں۔اسی لئے میرا خیال ہے کہ عربی انگریزی کی نسبت آسان ہے۔ الفاظ کی فہرست ملاحظہ ہو : الفاظ معانی الفاظ معانی عَلِم جاننا ذَهَبَ جانا سَمِعَ سننا سَافَرَ سفرکرنا نَظَرَ دیکھنا جَلَسَ بیٹھنا کَتَبَ لکھنا قَامَ کھڑاہونا أَکَلَ کھانا أَنفَقَ خرچ کرنا شَرِبَ پینا