کتاب: محدث شمارہ 285 - صفحہ 87
ایک (آدمی یا عورت) ۲ صیغے دو (آدمی یا عورتیں) ۲ صیغے تین (آدمی یا عورتیں) ۲ صیغے چونکہ اس میں زمانہ نہیں ہوتا، نہ مخاطب یا غائب یا متکلم چنانچہ ہر صیغہ کو آپ تین تین ضمیروں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں جس کی تفصیل آگے آرہی ہے۔ طریقہ: اسم فاعل ومفعول بنانے کے دو طریقے ہیں: ایک طریقہ ثلاثی اسم فاعل و اسم مفعول بنانے کا ہے اور ایک رباعی + خماسی+ سداسی بنانے کا ہے ۔ ثلاثی سے اسم فاعل کا طریقہ: ہمیشہ کی طرح ماضی ہو کا صیغہ لیں، مثلاً کَتَبَ تو اس کے پہلے حرف کے بعد الف کا اضافہ کریں اورآخری سے پہلے حرف پر زیر لگا دیں تو کَاتِبٌ ہو ا۔ اب یہ صیغہ آپ :أَنا،هُو،أنتَ تینوں ضمیروں کے لئے استعمال کر سکتے ہیں اور ۱۴کی بجائے ۶سے کام چلے گا۔ تثنیہ کے لئے،ان کے آخر میں ان یا ین لگائیں ، جیسے کاتبان یا کاتبیناور جمع مذکر کے لئے ون یا ین مثلاً کَاتِبُوْنَ یا کَاتِبِيْنَ موٴنث کے لئے مفرد مذکر والے صیغہ کے آخر میں ۃ لگائیں مثلاً کاتبة،تثنیہ کے لئے ة کے بعد ان یا ین اور جمع بنانے کے لئے ة ہٹا کر ات لگادیں مثلاً کَاتِبَات گردان اس طرح ہو گی: کَاتِبٌ کَاتِبَةٌ کَاتِبَانِ / کَاتِبَيْنِ کَاتِبَتَانِ / کَاتِبَتَيْنِ کَاتِبُوْنَ / کَاتِبَيْنَ کَاتِبَاتٌ ٭ ان میں سے ہر صیغہ تین تین ضمیروں کے ساتھ استعمال کیجئے ، مثلاً أَنَا،هُوَ،اَنْتَ کیلئے کَاتِبٌ نَحْنُ،هُمَا،اَنْتُمَا کیلئے کَاتِبَانِ نَحْنُ،هُمْ کیلئے کَاتِبُوْنَ (یہ دو کے لئے آتا ہے) أنَا،هِیَ،أَنْتَ کیلئے کَاتِبَةٌ