کتاب: محدث شمارہ 285 - صفحہ 81
(1) جن سے ہم براہِ راست مخاطب نہیں ہوتے، یعنی غائب یا(Third person)، اس کے کل ۶ صیغے ہیں؛ان میں تین مذکر کے لئے ہیں ، یعنی پہلا صیغہ ایک فرد کے لئے ، دوسرا دوافراد کے لئے اور تیسرا دو سے زیادہ افراد کے لئیہے ۔ ایسے ہی ۳ صیغے موٴنث کے لئے بھی ہیں۔ (2) حاضر یا مخاطب(Second person) جن سے ہم براہِ راست مخاطب ہو کربات کرسکتے ہیں،اس کے بھی غائب کی طرح ۶ ہی صیغے ہیں، ۳ مذکر کے لئے او ر۳ موٴنث کے لئے (3) تیسری اور آخری قسم متکلم یعنی(First person )اس کے لئے دو صیغے ہیں: ٭ ایک (مذکر یا مونث) کے لئے : ۱ صیغہ ٭ دو یا جمع (مذکریا موٴنث ) کے لئے : ۱ صیغہ کل صیغے : ۱۴ اس مر حلہ پر صرف یا گردان سازی کا عمل شروع ہو گا ،آپ بورڈپر۱۴/ ضمائر ترتیب کے ساتھ لکھئے اور سمجھائیے کہ ہر ضمیر کے لئے ایک صیغہ مختص ہے۔ غائب مذکر غائب موٴنث حاضر مذکر حاضرموٴنث متکلم مفرد(موٴنث ومذکر) متکلم تثنیہ وجمع (موٴنث ومذکر) هُوَ هِيَ أَنْتَ أَنْتِ أَ نَا نَحْنُ هُمَا هُمَا أَنْتُمَا أَنْتُمَا هُمْ هُنَّ أَنْتُمْ أَنْتُنَّ اب آپ کو ئی ثلا ثی فعل کی مثال فعل ماضی کے لئے منتخب کریں اور اسے ھُوَکے سامنے لکھیں اور بتائیں کہ یہ تین بنیادی حروف (مثلاً کَتَبَ)آئندہ آنے والی تمام ضمیروں کے ساتھ استعمال ہوں گے ، جس میں درج ذیل خاکہ کے مطابق درج ذیل اضافے ہوں گے۔ … کی جگہ مطلوبہ فعل ماضی آئے گا۔ هُوَ اور کَتَبَ هِیَ … تْ أنتَ …تَ أَنْتِ … تِ هُمَا … ا هُمَا … تَا أَنْتُمَا … تُمَا أَنْتُمَا … تُمَا