کتاب: محدث شمارہ 285 - صفحہ 38
رپورٹ کا یہ حصہ ملاحظہ فرمائیے : ”سکارف؛ جہادی عسکریت پسندوں کے عزائم کو ظاہر کرنے کی اہم علامت ہے۔ اسلامی انتہاپسندوں اور ان کے حامیوں کی سکارف کی وجہ سے بہت جلد نشاندہی کی جاسکتی ہے۔ 1979ء کے ایرانی انقلاب سے لے کر اب تک یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ سکارف کوئی ’اسلامی رواج‘ نہیں ہے، نہ ہی یہ کوئی ’چھوٹا سا ذاتی معاملہ‘ ہے بلکہ یہ بہت بڑا سیاسی مسئلہ ہے، حقیقت میں سکارف اسلامی جہادکے پرچم کی حیثیت رکھتا ہے۔“ (صفحہ 59) قارئین! آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ امریکی بزدل دانشور سکارف جیسے اسلامی شعائر کو ’اسلامی جہاد کا پرچم‘ قرا ردے کر امریکی حکومت اور اس کے حواری لبرل مسلمان دانشوروں کو اس پر پابندی عائد کرنے کے لئے اُکسا رہے ہیں۔ حجاب کے متعلق یہ سطور بھی ملاحظہ فرمائیں : "It is correct that Hijab issue mirors. the broader debate. The Fundamentalists determined its signal value ۔ just as a Junta takes over the radio stations as its first symbolic act. Fundamentalists signal their advances by immediatly imposing head scarf on women where they gain in strength and influence" ”یہ بات درست ہے کہ حجاب کا مسئلہ وسیع مباحثے کا متقاضی ہے۔ بنیاد پرست اس کی علامتی اہمیت کا تعین کرتے ہیں،جیسے ایک فوجی جنتا اقتدار کا پہلا قدم ریڈیو اسٹیشن پر علامتی قبضہ کرکے کرتی ہے، بالکل اسی طرح بنیاد پرست بھی جونہی اقتدار میں آتے ہیں وہ فوراً ہی عورتوں پر حجاب مسلط کردیتے ہیں“ قارئین کرام! مندرجہ بالا سطور میں Imposing یعنی ’مسلط کرنا‘ کو جنرل پرویز مشرف کے بیانات میں تواتر سے ’مسلط‘ کے لفظ سے ملا کر پڑھیں اور پھر خود ہی غور فرمائیں کیا یہ محض حسن اتفاق، یا توارد ہے کہ RAND کی رپورٹ اور جنرل صاحب کے حجاب کے متعلق بیانات میں اس قدر مماثلت ہے یا ان کے لاشعور میں اس طرح کی کسی رپورٹ کے ایسے حصے خطاب کے دوران ان کی شعوری سطح پر آکر ان سے یہ بیانات دلواتے ہیں۔ اس رپورٹ کاعنوان تو Civil Islam ہے، حقیقت میں یہ عنوان ہونا چاہئے تھا،