کتاب: محدث شمارہ 284 - صفحہ 11
داخل کروائے۔
(3) ہر ضلعی حکومت ضلع میں رہائش پذیر دس سال عمر کے ہر بچے کو مفت پرائمری تعلیم دینے کی پابند ہوگی۔
(4)ہر یونین کونسل اپنی حدود میں رہائش پذیر دس سال سے کم عمر کے بچوں کا رجسٹر رکھے گی۔
(5) ایکٹ ہذا کے نفاذ سے ایک ماہ کا عرصہ ختم ہونے پر چیئرمین یونین کونسل ضلعی حکومت کے پاس مردم شماری ریکارڈ کے مطابق دس سال سے کم عمر بچوں کے نام وپتے، سکول کا نام جس پر یہ بچے زیر تعلیم ہیں اور دس سال سے کم عمر اُن بچوں کے نام اور پتے جو سکول نہیں جارہے، ان پر مبنی ایک گوشوارہ جمع کروائے گا۔
(6) ضلعی حکومت گوشوارے کی وصولی کے ایک ہفتے کے اندر والدین یا سرپرست کو نوٹس دے گی کہ وہ بچے کو نوٹس میں صراحت کردہ سکول میں داخل کروائے جو بچے کی رہائش گاہ سے دو میل کے فاصلے سے زیادہ دور نہ ہوگا۔
(7) کوئی والد یا سرپرست جو دفعہ ہذا کی تصریحات پر عمل کرنے سے قاصر رہے گا وہ امتناعی سزا کا مستوجب ہوگا جب تک وہ بچے کو داخل نہ کروا دے۔
(8) یونین کونسل کا ناظم جو گوشوارہ جمع کروانے سے قاصر رہے اور ضلعی ناظم جو دفعہ ہذا کی خلاف ورزی کرے وہ بلدیاتی انتخاب میں الیکشن کے لئے نااہل قرار پائیں گے۔
(3)مثبت کارروائی
(1)وفاقی و صوبائی حکومتیں زندگی کے تمام شعبوں میں عورتوں کی مساوی شرکت کو یقینی بنائیں گی.
(2)ریاست اس مقصد کے حصول کی غرض سے تمام انتظامی اور آئینی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک مثبت منصوبہ متعارف کرائے گی۔
(3)فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور تمام صوبائی پبلک سروس کمیشن یکم جنوری 2005ء سے کل ملازمتوں کا ایک تھائیخواتین کو تفویض کریں گے۔
(4)مساوی تنخواہ
(1)جنس کی بنیاد پر تنخواہ میں امتیاز کی ممانعت ہوگی۔