کتاب: ماہنامہ شماره 283 - صفحہ 95
(6)اعوان ٹاوٴن،کالج 14/اکتوبر(30:11 تا 00:1) محترمہ صدف ریاض، مسز نرگس رضوان (7)سپیریئر کالج، کلمہ چوک 9/اکتوبر(15:4 تا 15:5) مسز سارہ اسد،مسز صبا ناصر (8)عائشہ ماڈل ڈگری کالج 15/اکتوبر(00:11 تا 00:12) مسز سارہ اسد،مسز صبا ناصر (9)عائشہ ماڈل ڈگری کالج 16/اکتوبر(00:11 تا 00:12) مسز سارہ اسد،مسز صبا ناصر (10)گلبرگ کالج 20/اکتوبر(00:10 تا 00:11) مسز سارہ اسد،مسز صبا ناصر (11)گلبرگ کالج 21/اکتوبر(00:10 تا 00:11) مسز سارہ اسد،مسز صبا ناصر (12)غزالی گرلز کالج 11/اکتوبر(30:10 تا 30:11) محترمہ مریم مدنی صاحبہ (13)غزالی گرلز کالج 12/اکتوبر(30:10 تا 30:11) محترمہ رضیہ مدنی صاحبہ یہ تو رمضان کے خصوصی پروگراموں کا ایک مختصر تذکرہ ہے۔ مگر انسٹیٹیوٹ میں سارا سال تعلیمی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں کبھی یک ماہی تجوید کورس، عربی گرامر کورس، گرمیوں کی تعطیلات میں سمر کیمپ، بچوں کے کورسز، دو ماہی کورس جبکہ تعلیم دین کورس (ایک سال، 2سال، 3سال) اور شعبہٴ حفظ وغیرہ کئی سالوں سے کامیابی سے چل رہے ہیں ۔ 2004ء کے آغاز سے مردانہ ونگ کے تحت بھی کئی کورسز شام کے اوقات میں شروع کر دیے گئے ہیں جن میں عربی لنگوئج کورس (4 ماہ)، فہم دین کورس (3 ماہ) تجوید کورس، ایک سالہ ترجمہ قرآن کورس اور ایک سالہ تعلیم القرآن کورس نمایاں ہیں ۔ الغرض انسٹیٹیوٹ کی یہ مختلف سرگرمیاں دین کے پیغام کو پھیلانے کے لئے مختلف انداز سے، مختلف اوقات میں جاری رہتی ہیں ۔ یہ ادارہ لاہور میں بیسیوں خواتین اساتذہ کے ذریعے اپنی 3 مستقل عمارتوں اور 50 کے قریب سنٹرز میں 15 سال سے نبی آخر الزمان کی دعوت کو پھیلانے کیلئے سرگرم ہے۔ ادارے کی روح رواں محترمہ رضیہ مدنی صا حبہ (اہلیہ حافظ عبدالرحمن مدنی ) نے خواتین میں جو سفر پہلے پہل اکیلے شروع کیا تھا، اب ایک ٹیم الحمد للہ ان کے ساتھ منظم ہوچکی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس نیک کام کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اس کے فروغ میں اپنی محنتیں کھپانے والوں کو دین ودنیا میں کامیابی وکامرانی سے نوازیں ۔ آمین!