کتاب: ماہنامہ شماره 283 - صفحہ 94
جسے انہوں نے پس پشت ڈال رکھا تھا۔ ا س پروگرام میں متعلقہ کالج کی اساتذہ اور پرنسپل کو بھی اظہارِ خیال کا موقع دیا جاتا ہے جس میں اپنے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اکثر وہ انتظامیہ سے استدعا کرتی ہیں کہ اس سلسلے کو جاری رکھا جائے تاکہ لوگوں میں زیادہ سے زیادہ دینی شعور بیدار ہو۔ سکول وکالج میں کورس کے آخری دن بھی ایک پروگرام ہوتا ہے جس میں اس ادارہ کی پرنسپل،دو طالبات اور انسپکشن ٹیم بھی اپنے تاثرات دیتی ہیں ۔ یہ طالبات اپنے اداروں میں مہمانِ خصوصی کو بلا کر دعا کے ساتھ اپنے پروگرام کا اختتام کرتی ہیں ۔ یہ کورس اس سال لاہور کے 10 کالج اور 20 سکولوں میں شروع کروایا جا چکا ہے ۔ رمضان کے اختتام تک اس تعداد میں اضافہ ہو جائے گا ۔ ان شاء اللہ (4) کالجوں میں دروس نئی نسل کو دین سے روشناس کرانا ہمارا اسلامی فریضہ ہے۔ ماحول کی بگڑتی روش نے اہل نظر کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ وہ نئی نسل کی تربیت کے لئے نئی راہیں نکالیں ۔ اسلامک انسٹیٹیوٹ نے اس سلسلے میں اپنا ہدف کالجز کی طالبات کو بنایا ہے۔ طالبات میں دین کا ذوق پیدا کرنے کے لئے لاہور کے تمام کالجز میں ہفت روزہ دروس کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا موضوع ’دعوت الیٰ القرآن اور رمضان کے تقاضے‘ ہے۔ اس سلسلے میں ایک ٹیم تیار کی گئی جس نے تمام کالجز سے رابطہ کرکے اس پروگرام کو منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ اس پروگرام کی انچارج انسٹیٹیوٹ میں قرآن کریم کی اُستاد ڈاکٹر زیبا وقار ہیں ۔ اس سال یہ دروس مندرجہ ذیل کالجز میں ہوں گے : کالج تاریخ/وقت مقررہ (1)ماڈل ٹاوٴن ڈگری کالج 11/اکتوبر (45:1 تا 45:2) مسزرابعہ رفیق،مسز رخسانہ (2)ماڈل ٹاوٴن ڈگری کالج 15/اکتوبر (00:12 تا 00:1) مسزرابعہ رفیق،مسز رخسانہ (3)حمایت اسلام کالج 18 تا 25/ اکتوبر(10:9 تا 30:10) مسز رابعہ رفیق،محترمہ فریجہ عنبر (4)وحدت روڈ کالج 19/اکتوبر(15:9 تا 15:10) محترمہ صدف ریاض، مسز نرگس رضوان (5) وحدت روڈ کالج 20/اکتوبر(00:10 تا 00:11) محترمہ صدف ریاض، مسز نرگس رضوان