کتاب: ماہنامہ شماره 283 - صفحہ 90
(19) فاطمہ مدنی فاطمہ اعجاز مدرسہ علی بن ابی طالب کوٹ لکھپت لاہور5885256
(20)نبیلہ غفار خدیجہ یوسف 740 ایف بلاک گلشن راوی،لاہور 7415011
(21)مہر آپا نرگس رضوان 367 رضابلاک اقبال ٹاوٴن لاہور،5418735
(22) ملیحہ حبیب صائمہ اکرم سمن آباد،لاہور7562362
(2)نمازِ تراویح (قیام اللیل)
رمضان کی راتوں میں قیام اللیل کا اپنا ہی کیف اور مزہ ہے۔ خواتین کو ان کے گھروں کے قریب ہی قیام اللیل کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبہٴ حفظ کے تحت ہر سال خواتین کی نمازِ تراویح کا انتظام ہوتا ہے جس کے ساتھ مختصر تفسیر کاانتظام بھی کیا جاتا ہے۔ ماہ شعبان میں ہی تراویح پڑھانے والی طالبات پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان کے ٹیسٹ شروع ہوجاتے ہیں ۔ انسٹیٹیوٹ سے حفظ کرنے والی سابقہ طالبات کو بھی تراویح پڑھانے کے لئے رابطہ کیا جاتا ہے۔اس سلسلے میں طالبات کے لئے منعقدہ ورکشاپ میں تراویح کے مسائل، نماز کا طریقہ، رمضان کے مسائل خصوصاً خواتین کو جماعت کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل کی قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کی جاتی ہے۔
تراویح پڑھانے والی ہر حافظہ سے تجرباتی طورپر انسٹیٹیوٹ میں کئی بار دو رکعت نماز باجماعت پڑھائی جاتی ہے ، ایسے ہی مختصر تفسیر کرنے والی طالبات کو بھی تفسیر پیش کرنے کو کہا جاتا ہے۔یوں ہر سینٹر پر ایک قاریہ اور ایک سامعہ کے ساتھ ایک مفسرہ طالبہ کا اہتمام بھی ہوتاہے جو آخر میں روز مرہ کی دعائیں بھی یاد کراتی ہیں ۔ ان تمام مراکز ِتراویح کو انسٹیٹیوٹ کا لٹریچر اور اسلامی کتب بھی مہیا کی جاتی ہیں جن میں سے بعض کے سٹال روزانہ لگتے ہیں اور بعض فری تقسیم کی جاتی ہیں ۔
ہر مرکز کی یومیہ رپورٹ لینے کے لئے دورانِ رمضان ایک دوررکنی موبائل ٹیم تشکیل دی جاتی ہے جو بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے ہرسنٹر کا جائزہ لیتی ہے۔
تراویح کے اس سلسلے کا آغاز بھی پہلی بار 1999ء میں 26 مقامات پر انتظام سے شروع ہوا۔ ہر سال اس تعداد میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ الحمدللہ اب یہ تعداد 50تک پہنچ چکی ہے۔