کتاب: ماہنامہ شماره 283 - صفحہ 87
رپورٹ حافظہ فاطمہ مدنی رمضان میں اسلامک انسٹیٹیوٹ کی سرگرمیاں رمضان المبارک کا آغاز ہے۔ رحمتوں اور برکتوں والے مہینہ میں نیک اعمال کیلئے ہر جانب ایک ہلچل ہے اور ہر کوئی نیکی میں سبقت لے جانے کیلئے کوشاں ہے۔ مختلف دینی ادارے اور تنظیمیں ماہ رمضان میں عوام الناس کو دین کی طرف لوٹانے اور ربّ کے حضور جھکانے کے لئے مختلف قسم کے پروگرام منعقد کرتی ہیں ۔ اِنہی دنوں اسلامک ویلفیئرٹرسٹ کے تعلیمی ادارے ’اسلامک انسٹیٹیوٹ‘ (شعبہٴ خواتین) کی سرگرمیوں میں بھی غیر معمولی تیزی آجاتی ہے اور ان پروگراموں کو بہتر طور پر منعقد کرنے کے لئے شعبان کا سارا مہینہ تیاریوں میں صرف ہوجاتا ہے۔ ماہ رمضان میں انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام درج ذیل پروگرام منعقدہوتے ہیں : (1)دورۂ تفسیر قرآن کریم مکمل (2)صلاۃِ تراویح (قیام اللیل) (3) ہفت روزہ رمضان کورس (برائے سکولز ) (4)درسِ قرآن (برائے کالجز) (1) دورۂ تفسیر قرآن اسلامک انسٹیٹیوٹ کے تحت لاہور میں ترجمہ و تفسیر کے 40سے زائد مراکز کام کررہے ہیں ۔ رمضان میں قرآنِ کریم کی مکمل تفسیر سننے کرنے کے لئے لوگوں کوشوق اور رغبت دلائی جاتی ہے جس کے لئے لاہور کے مختلف علاقہ جات میں ہر سال تقریباً25 مقامات پر یہ سینٹرز قائم کئے جاتے ہیں ۔ جبکہ مرکزی دورۂ تفسیر پرنس میرج ہال بالمقابل قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوتا ہے۔یہ دورۂ تفسیر یہاں کئی سالوں سے ہورہا ہے ، 2001ء کے رمضان میں حافظہ مریم مدنی، 2002ء میں محترمہ مسز عطیہ انعام الٰہی اور 2003ء میں محترمہ مسز رضیہ مدنی صاحبہ نے یہاں دورۂ تفسیر کرایا۔ ان سالوں کی ریکارڈنگ کرکے ایک ایک سی ڈی میں ہر دورۂ تفسیر کو مکمل تیار کیا گیا ہے جو خواتین کے لئے دفتر سے دستیاب ہے۔ دورۂ تفسیر کی تیاریاں ماہ شعبان کے آغاز ہی سے شروع کردی جاتی ہیں ۔ طالبات کاجوش و