کتاب: ماہنامہ شماره 283 - صفحہ 30
کرکے اس قول کی تائید کی ہے جبکہ اس قول سے اتفاق کرنے والے بعض علما نے آپ کی بیویوں کو اس شرف سے خارج کردیا ہے۔ (3)بعض کے نزدیک آل النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد ان کے قیامت تک کے متبعین ہیں ۔امام ابو زکریا یحییٰ بن شرف نووی نے شرح صحیح مسلم میں اسے تقویت دی ہے اور صاحب ’الانصاف‘ نے ان کی موافقت کی ہے اور بعض علما نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین میں سے متقین کوآلِ بیت شمار کیا ہے۔٭ سوال: جن پر صدقہ حرام ٹھہرایا گیا، وہ کون ہیں ؟ جواب: وہ ہیں بنو ہاشم اور بنو مطلب اور یہی قول راجح ہے اور جمہور علما کرام نے اسی قول کی تائید کی ہے اور بعض علما نے (صدقہ کی حرمت کو ) بنوہاشم تک محدود کیا ہے اور بنو مطلب کو اس میں شامل نہیں کیا۔ شیعہ امامیہ (اثنا عشریہ) کے نزدیک آلِ رسول سے مراد فقط بارہ امام ہیں ، دوسرے اس میں شامل نہیں ۔ اس سلسلے میں ان کی تفصیلات اور تفریعات ہیں جن کے بیان کا یہاں موقع نہیں ہے، کیونکہ اس مسئلے میں ان کے فرقوں کے درمیان بڑا اختلاف اور اسی اختلاف کی وجہ سے تفرقہ ظہور پذیر ہوا۔ (دیکھئے کتاب فِرَق الشيعةموٴلفہ نو بختی) آلِ رسول کے متعلق اہل السنہ کا عقیدہ عقیدہ کی کتابوں میں آپ کو کوئی کتاب ایسی نہ ملے گی جو اعتقاد کے ہمہ جہت مسائل پر مشتمل ہو اور اس میں اس مسئلہ پر بات نہ کی گئی ہو، کیونکہ اس کی خاص اہمیت ہے اور علما نے اسے مسائل اعتقاد میں شامل کیا ہے اور اس کی اہمیت کی وجہ سے اس پرمستقل رسائل لکھے ہیں ۔ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ نے عقیدہ واسطیہ میں اور اپنے مختصر سے رسالے میں اہل السنہ کا عقیدہ بیان کیا ہے اور اختصار کے باوجود انہوں نے جو کچھ لکھا ہے، اس کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ اہل بیت رسول سے محبت کرتے ہیں اور ان سے وابستگی رکھتے ہیں اور ان کے بارے میں