کتاب: ماہنامہ شماره 283 - صفحہ 21
(تحفۃ الاحوذی ؛3/584، فیض القدیر ؛5/96، فتح الباری ؛4/323) ٭ اعتکاف بیٹھنے والا کسی سخت حاجت کے وقت ہی باہر نکل سکتا ہے۔(بخاری ؛2029)امام ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی اعتکاف بیٹھنے والا کسی سخت حاجت کے لیے اپنے گھر جائے تو وہاں صرف اُتنی دیر ہی ٹھہرے جتنی دیر اسے وہاں وہ ضروری کام ہے۔(تفسیر ابن کثیر؛1/459) ٭ اعتکاف کی کم از کم کوئی مدت متعین نہیں ۔ امام شوکانی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اسی کو ترجیح دی ہے ۔ (السیل الجرار؛2/136) ٭ اعتکاف کی جگہ میں چارپائی اور بستر بھی رکھا جاسکتا ہے۔(ابن ماجۃ ؛1774) ٭ شوہر کی زیارت کے لیے بیوی کا مسجد میں آنا، اس کے سر میں کنگھی کرنا اور اس کا سر دھونا درست ہے۔(بخاری ؛2038،2029،2031) ٭ اعتکاف کرنے والے کے لیے مسجد میں کھانا جائز ہے ۔ ٭ استحاضہ کی بیماری میں مبتلا خواتین کے لیے اعتکاف بیٹھنا درست ہے ۔(بخاری ؛2037) ٭ اعتکاف کے لیے مسجد میں خیمہ لگانا درست ہے ۔(بخاری؛2033) دوران اعتکاف ممنوع افعال (1)کبائر کا ارتکاب (2)جماع وہم بستری کرنا (3)بغیر ضرورت کے مسجد سے باہر نکلنا (4)مریض کی عیادت ،جنازے میں شرکت اوربیوی سے مباشرت (5)عورت کا ایام ماہواری میں اعتکاف (6)شوہر کی اجازت کے بغیر اعتکاف اعتکاف باطل کردینے والے افعال (1)دین اسلام سے مرتد ہو جانا (2)کبیر ہ گناہوں کا ارتکاب کرنا (3) مباشرت وہم بستری کرنا (4)بغیر ضرورت کے مسجد سے باہر جانا