کتاب: محدث شماره 282 - صفحہ 248
احسن شيخ شامل ہيں ۔ ٭ وركشاپ ميں بعض طلبہ نے اہم انتظامى كاركردگى كا بهى مظاہرہ كيا جن ميں جامعہ ام القرىٰ مكہ مكرمہ كے حفيظ الرحمن سندهو، مدينہ يونيورسٹى كے اتحاد الطلبة السلفيين كے امير محمد يحيىٰ، جامعہ ام القرىٰ كے ہى محمد امين شاہد، اور جامعہ الامام محمد بن سعود الاسلاميہ كے عبد المنان پاشا شامل ہيں ۔ ديگر طلبہ ميں شكيل امجد،حافظ امير حمزہ، طلحہ طارق(جامعہ امام)، عبدالروف ، نبيل احمد( جامعہ امّ القرىٰ)، محمد اسحق، عثمان يوسف اور حافظ عبد اللہ (مدينہ يونيورسٹى) نے بهى نماياں كاركردگى كا مظاہر ہ كيا۔ ٭ وركشاپ كى خبريں روزنامہ اخبارات ميں ہرروز شائع ہوتى رہيں ، ہفتہ بهر كى اس وركشاپ كى 35 كے قريب خبريں اخبارات ميں اشاعت پذير ہوئيں ۔جن كى تفصيلات اور نقول تيار شدہ سى ڈى ميں ملاحظہ كى جاسكتى ہيں ۔شائقين 50 روپے كے عوض دفتر محدث سے يہ سى ڈى حاصل كرسكتے ہيں جس ميں تمام خطابات كى ريكارڈنگ كے علاوہ جملہ انتظامات اور سرگرميوں كى تفصيلات موجود ہيں ۔