کتاب: محدث شماره 282 - صفحہ 247
روپے كا رمزى انعام جامعہ لاہور الاسلاميہ كے قابل فخر فرزند اور وركشاپ كے ناظم حافظ محمد انوركے لئے تها۔گويا مادرِ علمى كى طرف سے يہ ان كى خدمات كا ايك اعتراف تها۔
اس موقع پر اختتامى كلمات ميں محترم مدير الجامعہ نے حافظ محمد انور صاحب كو ان وركشاپوں كى نيك روايت كا آغاز كرنے پر خصوصى مباركباد پيش كى۔ انہوں نے كہا كہ حافظ انور كے خلوص كا مظہر يہ وركشاپيں ان كا ايسا كارنامہ ہے جسے ان كے ديكهتے ديكهتے چند سالوں ميں قبول عام حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے كہا كہ حاليہ وركشاپ سے چند روز پہلے شروع ہوكر 3 ہفتے جارى رہنے والى ايك وركشاپ جامعہ امام بخارى ميں جامعہ لاہور الاسلاميہ كے استاذ اورسابق ناظم مولانا محمد شفيق مدنى كروا رہے ہيں ۔ ايسى ہى ايك وركشاپ گوجرانوالہ ميں جمعيت احيا ء التراث الاسلامى كے تعاون سے 70 كے قريب دعاة وخطبا كے لئے حافظ محمد اسحق زاہد كے زير نگرانى ہورہى ہے۔ الحمد للہ يہ امر ميرے لئے باعث ِصد مسرت ہے كہ ان تمام وركشاپوں كے روح رواں جامعہ لاہو رالاسلاميہ كے فاضلين اور ان كے منتسبين ہيں ۔ اللہ تعالىٰ ان دينى مشنوں كو كاميابى سے ہمكنار فرمائے او راس عظيم مادرِ علمى جامعہ لاہو رالاسلاميہ كو اُمت ِاسلاميہ ميں علم كے فروغ كے لئے ہميشہ قائم ودائم ركهے ۔
انہى نيك مبارك جذبات اور دعائيہ كلمات پر اس وركشاپ كا خاتمہ ہوا اور عشاء كى نماز پڑھ كر تمام طلبہ اپنے اپنے مستقر كى طرف واپس لوٹ گئے۔
٭ وركشاپ ميں جن حضرات كو دعوتِ خطاب دى گئى ليكن مصروفیت يا ديگر وجوہات كے سبب وہ لیكچر نہ دے سكے، البتہ وركشاپ كے دوران تشريف لاتے رہے، ان ميں جماعۃ الدعوة پاكستان كے نائب امير حافظ عبد السلام بهٹوى، جامعہ لاہور الاسلاميہ كے شيخ الحديث حافظ ثناء اللہ مدنى، معروف دانشوراور صاحب ِقلم محمد عطاء اللہ صديقى، پنجاب يونيورسٹى كے شعبہٴ علومِ شرقيہ كے ڈين فاضل شخصيت پروفيسر ڈاكٹر محمد اكرم چودهرى، شعبہٴ اسلاميات كے پروفيسرڈاكٹر حميد اللہ عبد القادر، پروفيسر ڈاكٹر عبد اللہ صالح وغيرہ شامل ہيں ۔
٭ پروگرام ميں متعدد بار كئى بار حاضرى دينے والى نامور شخصيات ميں مولانا محمد اسحق بهٹى، پروفيسر عبد الجبار شاكر، ڈاكٹر راشد رندهاوا، پروفيسر ڈاكٹر عبد الرء وف ظفراورپروفيسر مزمل